مکتوب نمبر ۵۳ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ سلمہ۔ السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔ عنایت نامہ پہنچا جو کچھ آپ نے لکھا ہے آپ کے صدق و اخلاص پر قوی نشانی ہے میں نے جو لکھا تھا اس کے لکھنے کے لئے یہ تحریک پید اہوئی تھی جو چند ہفتہ ہوئے ہیں مجھے الہام ہوا تھا۔ غثم لہ۔ دفع البلامن مالہ دفعۃً۔ اس میں تفہیم یہ ہوئی تھی کہ کوئی شخص کسی مطلب کے حصول پر بہت سا حصہ اپنے مال میں سے بطور نذر بجھوائے گا۔ میں نے ا س الہام کو اپنی کتاب میں لکھ دیا تھا۔ بلکہ اپنے گھر کے قریب دیوار پر مسجد کی نہایت خوشخط یہ الہام لکھ کر چسپاں کر دیا اس الہام میں نہ کسی مدت کا ذکر ہے کہ کب ہوگا اور نہ کسی انسان کا ذکر ہے کہ کس شخص کو ایسے کامیابی ہو گی یاایسی مسرت ظہور میں آئے گی۔ لیکن چونکہ میر ادل آنمکرم کی کامیابی کی طرف لگا ہوا ہے اس لئے طبیعت نے یہی چاہا کہ کسی وقت اس کے مصداق آپ ہی ہوں اور خداتعالیٰ ایسا کرے کیا اللہ جلشانہ کے نزدیک لاکھ دو لاکھ روپیہ کچھ بڑی بات ہے دعائوں میں اثر ہوتے ہیں مگر صبر سے ان کا ظہور ہوتا ہے میرے نزدیک نہایت ہی خوش قسمت وہ شخص ہے جو ہمیشہ اپنے تئین دعا کے سلسلہ کے نزدیک رکھتا ہے اگر تمام جہاں اس قول کے برخلاف ہو جائے تب بھی وہ سب غلطی پر ہیں دعا سے بڑے بڑے انقلاب پید اہو جاتے ہیں وہ عازمین سے لے کر آسمان تک اپنا اثر رکھتی ہے۔ عجیب کرشمے دکھاتی ہے ہاں پوری طور پر اس زندہ عاکا ظہورمیں آجانا اور ہو جانا یہی خداتعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے۔ میں آپ کے شدت اخلاص کی وجہ سے اس میں لگا ہوا ہوں کہ اعلیٰ درجہ کی زندہ دعا آپ کے حق میں ہو جائے۔ اور جس طرح شکاری ایک جگہ سے دام اٹھاتا ہے اور دوسری جگہ بچھاتا ہے تا کسی طرح شکار مارنے میں کامیاب ہو جائے۔ اس طرح میں ہر طرح سے دعا میں روحانی حیلون کو استعمال میں لاتا ہوں اگر میں زندہ رہا تو انشاء اللہ القدیر والموفق میں اسباب کو اسی قادر کے فضل وکرم اور توفیق سے دکھائوں گا کہ زندہ دعا اس کو کہتے ہیں ہمارا خدا بڑی قدرتوں والاہے اس پر ایمان لانا اور اس کے صفات کو جاننا بھی ایک سرور بخشتا ہے وہ خدا ایک مردہ اور ناامید کو ازسر نو امید دیتا ہے کو اس کے داصل ہوں ان کابڑا معجزہ یہی ہے کہ ان کی فوق العادت دعا منظور ہو جائے اور وہ کسی تباہ کشتی کو کناہ لگا سکیں او راس کا مال اور جانیں بچا سکیں۔ باقی خیریت ہے تمام عزیزوں کو سلام دعا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۳؍ اکتوبر ۹۸ء مکتوب نمبر ۵۴ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ سلمہ۔ السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔ دو عنایت نامے یکے بعد دیگرے پہنچے بدریافت خیروعافیت اطمینان ہوا خداتعالیٰ آپ کو جزا ئے خیر دے کہ آپ ہر ایک کام میں للہ خدمتیمن سبقت لے جاتے ہیں اللہ جلشانہ یہ تمام مخلصانہ خدمات دیکھتا ہے اور ان کے موافق اجر دے گا مجھے بیماری دورہ سے دامنگیر ہوتی ہے۔ چند روز اچھی حالت رہتی ہے او رپھر دورہ مرض ہو جاتا ہے۔ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے شفا عنایت فرمائے گا۔ ایسی حالت دعائوں کے لئے بہت مناسب حال ہے رات کو کئی مرتبہ اٹھتا ہوں اور دعا کو موقعہ خوب نکل آتا ہے او رطبیعت کی بے قراری اور شکتگی خود دعا کے مناسب حال ہوتی ہے الحمدللہ کہ آپ کے لئے دعائوں کابڑا ذخیرہ جمع ہو گیا ہے میں خدائے ذوالفضل و الکرم سے امید رکھتا ہوں کہ یہ دعائیں