تپ اس قدر خفیف کہ کام والے لوگ اس میں کرتے ہیں نہ بے قراری نہ سردرد نہ کوئی گھبراہٹ … … وہی حالت جو صحت کی ہوتی ہے موجود رہتی ہے لڑکے بے تکلف ہنستے پھرتے ہیں اور گلٹی تیسرے چوتھے روز خود بخود تحلیل ہو کر کم ہو جاتی ہے۔ کسی کو ایک ذرہ خیال نہیں ہوتا کہ کب ہوئی اور کب گئی۔ بلکہ اس کو مرض ہی نہیں سمجھتے۔ تمام لوگ خوب راضی اور خوشی او راپنے کاموں میں مشغول ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور اردگرد سخت خوفناک موتیں ہو رہی ہیں۔ سنا ہے کہ کلکتہ میں بھی طاعون پھوٹی ہے شاید یکم مئی ۹۸ء کو چوبیس وارداتیں ہوئیں امید کہ آپ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔ میں نے عید کے دن طاعون کے بارے میں ایک جلسہ کیا تھا وہ اشتہار چھپ رہا ہے جب چھپ چکے گا ارسال کروں گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۱۵؍ مئی ۹۸ء
مکتوب نمبر ۴۱
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آج کی ڈاک میں مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آنمکرم مجھ کو پہنچ گیا جزاکم اللہ خیرا مجھے خدا تعالیٰ کے فضل سے بعض اوقات میں آپ کے لئے دعا کرنے کا بہت عمدہ اتفاق ہوا ہے اور میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔ امید کہ حالات موجودہ سے اطلاع بخشیں اور جلد جلد خط بھجتیں رہیں یہ آپ کے ذمہ ہے زیادہ خیریت ہے۔
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۸؍ مئی ۹۸ء
مکتوب نمبر ۴۲
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا اللہ تعالیٰ آپ کی تکالیف دور فرماوے اگر تفکرات ہوں تو مجھے ہر روز خط لکھتے رہیں تا توجہ سرگرمی سے رہے اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے کریم ہے بڑی بڑی امیدں اس کی ذات پا رہیں امید قوی ہے کہ وہ فضل کرے گا او رکوئی راہ نکالے گا میں یقینا سمجھتا ہوں او ر اس پر ایمان رکھتا ہوں جو کچھ سخت ترودات کے وقت میں خدا تعالیٰ غم کو کم کرتا ہے وہ اسی کا فضل ہے اور اس کی استجابت دعا کا اثر ہے امید رکھتا ہوں کہ آپ ہر روز کارڈ سے مجھ کو اطلاع بخشتے رہیں گے۔ والسلام۔ عزیزی سیٹھ احمد عبدالرحمن صاحب کی اہلیہ کے لئے بھی دعا کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک ابتلاء سے بچاوے آمین۔
خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱۶؍ مئی ۹۸ء
مکتوب نمبر ۴۳
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آنمکرم مجھ کو مل گیا ہے جزاکم اللہ خیرا الجزا۔ جو کچھ آنمکرم کے حل مشکلات کے لئے دعا کی جاتی ہے اس کی تفصیل او رتصریح کی کچھ ضرورت نہیں اللہ جلشانہ سے چاہتا ہوں کہ ان دعائوں کے آثار آپ کے کسی خط سے مسنون اللہ تعالیٰ ہر ایک امر پر قادر ہے۔ امید کہ حالات خیریت سے آیات مسرورالوقت فرماتے رہیں۔
والسلام خاکسار مرز اغلام احمد ازقادیان ۲؍ جون ۹۸ء