کے آگے آسان ہے۔ آپ اطمینان رکھیں اور ہر گز بے قرار نہ ہوں میں یہ بھی خیال کرتا ہوں کہ آپ کو تجربہ کے بعد کہ خدا تعالیٰ ایسا قادر ہے پھر آیندہ ایسی بے قراری کبھی محسوس نہ ہو گی میں بیمار ہوں اس لئے میں نہیں چاہتا کہ آپ کو یہ موقعہ پیش آوے مگر بہر حال دعا میں مصروف ہوں۔ والسلام خاکسار مرز ا غلام احمد ۲۸؍ مارچ ۹۸ء مکتوب نمبر ۳۵ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا میری طبیعت بفضلہ تعالیٰ بہ نسبت سابق اب بہتر ہے الحمد للہ علی ذالک میں اکثر اوقات بلکہ کل نمازوں میں آپ کے رفع ہجوم غموم اور حاجت براری کے لئے دعا کرتا ہوں اور ا مید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے آپ کو گرداب غموم سے بچاوے گا اور میں جانتا ہوں کہ جس قدر گھبراہٹ کو کم کیا گیا ہے وہ بھی دعائوں کااثر ہے امید کہ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع اور مسرورالوقت فرماتے رہیں باقی سب خیریت ہے بخدمت اخویم صاحبزادہ احمد عبدالرحمن صاحب اور اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب او راخویم مولوی سلطان محمود صاحب السلام علیکم۔ راقم خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان ۹؍ اپریل ۹۸ء مکتوب نمبر ۳۶ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ احمد صاحب۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کاعنایت نامہ پہنچا بد دریافت خیرو عافیت شکر کیا گیا الحمدللّٰہ علی ذالک ۔ میری طبیعت ابھی تک علیل ہے ضعف دماغ اس قدر ہو گیا ہے کہ بعض اوقات غشی کا اندیشہ ہوتا ہے بباعث کثرت سیلان آب بینی دماغ خالی معلوم ہوتا ہے ساتھ اس کے کھانسی بھی ہے باوجود اس حالت کے میں دعا سے غافل نہیں میرادل اس بات کے لئے بہت بیتاب ہے کہ مجھے صحت ہو تو میں آپ کے والد صاحب کی رفع پریشانی کے لئے اس توجہ کامل سے دعا کر سکوں جو پہلے کرتا تھا باایں ہمہ جناب باری تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ میری یہ دعائیں بھی خالی نہ جائیں اس طرف طاعون نردر بہت ہے اب ضلع جہلم میں بھی جو ہم سے قریباً ایک سو پچاس میل کے فاصل پر ہے واردات شروع ہو گئی ہیں او رہوشیار پور اور جالندھر کے ضلع میں قریباً ساٹھ گائوں میں طاعون پھوٹ رہی ہے نہ معلوم اللہ جلشانہ کا کیا ارادہ ہے میں ایک رسالہ طاعون کا لکھ رہا تھا کہ اتنے میں بیماری لاحق حال ہو گئی ہے او راللہ جلشانہ سے امید کرتا ہوں کہ مجھے پوری صحت عطا فرمائے زیادہ خیریت ہے بخدمت مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب آپ کے والد صاحب کے سلام مسنون سنا گیا ہے کہ پنجاب کی راہ بند ہو جائے گی۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲؍ اپریل ۹۸ء مکتوب نمبر 37 مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آج کی ڈاک میں یک صد روپیہ مرسلہ آنمکرم ملا۔ جزاکم اللہ خیرا واحسن الیکم فی الدنیا والعقبی آمین ثم آمین۔ عجیب اتفاق ہے میں ضرروتوں کے وقت آپ کی طرف سے مدد