بہت چاہتا ہے مگر میں نہیں دیکھتا کہ ایسی صورت میں آپ سفر کریں کہ کوئی حرج یا حرج ہونا ممکن ہو ہاں اگر بغیر حرج کے ملاقات ہو سکتی ہے تو قصدفرماویں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو اگر سفر کا قصد ہو تو روانگی سے پہلے اطلاع بھی بخشیں۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۷؍ دسمبر ۹۷ء
مکتوب نمبر ۳۱ مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا یہ عاجز نہایت جوش سے آپ کے لئے دعا کر رہا ہے اور امید وار ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد یا دیر سے دعا کو قبول فرماوے خد اتعالیٰ کی رحمت اور فضل سے ناامید نہیں ہونا چاہئے کہ اسے فضل کرتے دیر نہیں لگتی اور میں برابر توجہ سے دعا کرتا ہوں اور کروں گا۔ جب تک آثار ظاہر ہوں آپ کی ملاقات کو دل بہت چاہتا ہے۔ مگر میں مناسب نہیں دیکھتا کہ ایسی صورت میں آپ سفر کریں کہ کوئی حرج یا حرج ہونا ممکن ہو ہاں اگر بغیر ہرج کے ملاقات ہو سکتی ہے تو قصدر فرماویں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو اگر سفر کا قصد ہو تو روانگی پہلے سے اطلاع بھی بخشیں۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۷؍ دسمبر ۹۷ء
مکتوب نمبر ۳۲ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم و رحمۃ وبرکاتہ‘۔
کل کی تاریخ مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آنمکرم ڈاک کی معرفت مجھ کو ملا جزاکم اللہ خیرا۔اللہ تعالی آپ کو ہر ایک متردد سے نجات بخشے بہو کی بیماری بھی بہت تردد کی جگہ ہے اللہ جلشانہ ا ن کو شفا عطا فرمائے آمین ثم آمین۔ یہ عاجز قریباً دس روز سے بیمار ہے اور کھانسی اور زکام کا اس قدر غلبہ ہے کہ طبعیت پریشان ہے اور رات کو نیند نہیں آتی گو میں اب بھی آپ کے ترودات اور بیماری بہو کے لئے دعا کرتا ہوں مگر جس وقت اللہ جلشانہ نے مجھے شفاء بخشی تب نہایت توجہ سے دعا کروں گا اس وقت صحت کی حالت ایسی خراب ہے کہ بعض وقت زندگی کا خاتمہ معلوم ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ پر ہر طرح سے بھروسہ ہے وہ قادر اور رحیم اور کریم ہے میں نے جو دعا اور طاعون کے بارہ میں ایک رسالہ شروع کیا تھا اسی بیماری کی وجہ سے اس میں توقف ہوگیا۔ کیونکہ نہایت ضعف اور سیلان دماغ کی وجہ سے میں تحریر سے عاجز ہوں۔ امید کے حالات خیریت آیات مجھے مطلع فرماتے رہیں۔ میں اس وقت زیادہ طاقت نہیں رکھتا۔ گلا بھی پکا ہوا اور گلٹیاں سی معلوم ہوتیں ہیں۔
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۱۰؍مارچ ۹۸ء
مکتوب نمبر ۳۳ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ عین انتظار میں پہنچا۔ آپ کی خدمت میں ایک خط پہلے لکھ چکاہوں امید کہ پہنچ گیا ہو گا۔ میری طبیعت ابھی علیل ہے کھانسی اور زکام کا بہت زور ہے مگر آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔ امید کہ انشاء اللہ القدیر کسی وقت دعا میسر آجائے گی۔ جس سے پورے طور پر کامیابی ہو بوجہ ضعف و علالت ابھی میں بہت توجہ سے قاصر ہوں میں نے جو اپنی نسبت بعض خوابیں اور الہامات دیکھے ہیں۔ میں ان سے حیران ہوں دو مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا مجھے مرض طاعون ہو گئی ہے اور درم طاعون نمودار ہے اب آج بھی یہی خواب آئی ہے اسی کے قریب قریب ایک الہام بھی ہے جو کسی رنج اور بلا پر دلالت کرتا ہے اور معبرین نے طاعون اور کبھی خارش اور حکام کی طرف سے کوئی عذاب و تکالیف اور کبھی کوئی اور فتنہ رنج و مراد لیا ہے معلوم نہیں کہ اس خواب کی کیا تعبیر ہے او رطاعون اب ہمارے گائوں میں صرف سات کوس کے فاصلہ پر ہے اللہ تعالیٰ اپنی بلائوں کا محافظ ہو۔ میں اپنے بدن میں اس قدر ضعف محسوس کرتا ہوں کہ اس قدر خط بھی مشکل سے لکھا گیا ہے زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۲۵؍ مارچ ۹۸ء
مکتوب نمبر ۳۴
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا اس عاجز کی طبیعت ہنوز کسی قدر علیل ہے کھانسی اور زکام کا عارضہ ہے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے شفا بخشے گا میں یقین رکھتا ہوں کہ جس وقت مجھے وہ دعا آئی جو اپنی قبولیت ساتھ کہتی ہے تو اللہ تعالیٰ سب غم آپ کے دور کرے گا آپ کے خیال میں یہ کام مشکل ہیں مگر اللہ تعالیٰ