سے بشارت بخشے سو آپ مطمئن رہیں وہ خدا جس پر ہم ایمان لاتے ہیں وہ نہایت رحیم اور کریم ہے اور آخرت اپنے ضعف بندوں پر رحم فرماتا ہے ابتلائوں کا آنا ضروری ہے مومن کو چاہئے کہ ایک بہادر کی طرح ان کو قبول کرے خداتعالیٰ مومن کو تباہ نہیں کرتا چاہتا بلکہ ابتلائوں کو اس کے لئے نازل کرتاہے کہ اس کے گناہ بخشے اور اس کامرتبہ زیادہ کرے میں آپ کے لئے بہت جدوجہد سے دعا کروں گا اور خداتعالیٰ پر یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری دعا کو ضائع نہ کرے گا اور یہ خط رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں اور میں امید رکھتا ہون کہ ہفتہ عشرہ میں آپ ضرور میری طرف خط مفصل لکھ دیا کریں۔
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد
۱۶؍ نومبر ۹۷ء
مکتوب نمبر ۲۹
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آج آنمکرم کا دوسرا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے اضطراب پر دل نہایت درد مند ہوتا ہے۔ خداتعالیٰ ایسا کرے کہ مجھے جلد تر خوشخبری کا خط پہنچے میں سرگرمی سے دعا میں مشغول ہوں اور میری وہ مثال ہے کہ جیسے کوئی نہایت احتیاط سے کسی نشانہ پر تیر مارہا ہے کہ امید ہے کہ جلد یا کچھ دیر سے تیر بہدف ہو۔ میں خیال کرتا ہوں کہ میں آپ سے زیادہ اس غم میں آپ کا شریک ہوں آپ خدائے کریم و رحیم پر پورا پور ابھروسہ رکھیں کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ ایک دن خدا تعالیٰ ہماری دعا سن لے گا۔ انہ لا ئیس من روح اللہ الاالقوم الکا فرون۔ امید کہ حالات سے جلد جلد مطلع فرماتے رہیں اور میری نصیحت یہی ہے کہ آپ نہ گھبرائیں اور نہ مضطر ہوں اور رحیم وکریم پر پورا یقین رکھیں کہ ذات عجیب در عجیب قدرتیں رکھتی ہے جن کو صبر کرنے والے دیکھ لیتے ہیں اور بے صبر شامت بے صبری سے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ ان کا ان ایمان بھی معرض خطر میں ہی ہوتا ہے۔ خداتعالیٰ آپ کے ساتھ ہو آمین ثم آمین۔ بہتر خیال ہے کہ ان دنوں میں آپ استغفار اور ردرود شریف کا التزام بہت رکھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد تر کامیاب کرے۔ آمین ثم آمین۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد از قادیان
۲۶؍ نومبر ۹۷ء
مکتوب نمبر ۳۰
مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز نہایت جوش سے آپ کے لئے دعا کر رہا ہے اور امیدوار ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد یا دیر سے دعا قبول فرماوے۔ خدا تعالیٰ کی اور فضل سے ناامید نہیں ہونا چاہئے کہ اسے فضل کرتے دیر نہیں لگتی اور میں برابر توجہ سے دعا کرتا ہوں اور کرو ں گا جب تک آثار ظاہر ہوں آپ کی ملاقات کو تو دل