اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے آپ تسلی رکھیں کہ بہت ہی توجہ سے آپ کے لئے دعا کی جاتی ہے۔
والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۸؍ اکتوبر ۹۷ء
مکتوب نمبر ۲۶
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آپ کاعنایت پہنچا میں نہایت توجہ سے آپ کے لئے مصروف دعا ہوں اور ہمارا خداوند کریم بے حد شمار غفور رحیم ہے اس پر اس کے فضل پر بھروسہ رکھنا چاہئے میں اس دعا کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔ جب تک اس کے آثار ظاہر ہوں اس کے کاموں سے کیوں ڈرنا چاہئے جو معدوم کر کے پھر موجود کر سکتا ہے آپ تمام شجاعت او ربہادری سے اور امولو الغرمی سے خدا تعالیٰ کے فضل کے امیدوار رہیں۔ جو لوگ صبر سے اس کے فضل کے منتظر رہتے ہیں وہی لوگ اس دنیا میں اول درجہ کے خوش قسمت ہیں۔ آپ کی ملاقات کے لئے بہت اشتیاق ہے مگر میں نہیں چاہتا کہ بے صبری اور گھبراہٹ سے آپ آویں اور مجھ کو ہر وقت اپنے حال ہر متوجہ سمجھیں خداتعالیٰ آپ کے خوشی کے ایام جلد لاوے آمین ثم آمین۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۹؍ نومبر ۹۷ء
مکتوب نمبر ۲۷
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
عنایت نامہ پہنچا یہ عاجز دعا میں بد ستور مشغول اور انشاء اللہ القدیر اسی طرح مشغول رہے گا۔ جب تک آثار خیرو برکت ظاہر نہ ہوں دیر آید درست آید میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ بھی اس تشویش کے وقت اکیس مرتبہ کم سے کم استغفار اور سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے لئے دعا کرلیا کریں اور اب سے مجھے یہ بھی خیال آیا ہے کہ آپ اگر اس تردد کے وقت میں قادیان میں تشریف لائیں تو غالباً دعا کی قبولیت کے لئے یہ تکلیف کشی اور بھی زیادہ موثر ہو گی سو اگر موافع اور حرج پیش نہ ہو تو بعد استخارہ مسنون ان دنوں میں جو سفر کے بہت مناسب حال میں تشریف لاویں۔ لیکن اگر راہ میں بوجہ بیماری طاعون کے تکلیف قرنطینہ در پیش ہوا اور کچھ تکلیف دہ روکیں ہوں جس کی مجھے اطلاع نہیں ہے تو اس امر کو خوب دریافت کر لیں۔ غرض تشریف لانے کے یہی دن ہیں۔ شاید آپ کا یہ کام ہی جناب الٰہی میں قابل رحم تصور ہو مگر میں بار بار آپ کو وصیتاً یہی کہتا ہوں کہ یہ تکالیف خدا تعالیٰ کے نزدیک کچھ چیز نہیں ہیں صرف ثواب اور اجر دینے کے لئے خداتعالیٰ امتحان میں ڈالتا ہے اس لئے آپ بہت استقلال اور مردانہ شجاعت اور بہادری سے بڑ ے قوی صبر سے ساتھ روز کشایش کے منتظر رہیں کہ جب وہ وقت آئے گاتو ایک دم میں فضل الٰہی شامل ہو جائے گا آپ کے لئے اس خلوص اور توجہ کے ساتھ دعا کر رہا ہوں کہ جس سے بڑھ کر متصور نہیں زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار مرز اغلام احمد عفی عنہ ۱۳؍ نومبر ۹۷ء
مکتوب نمبر ۲۸
مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔
آج کئی دن کے بعد آنمکرم کا عنایت نامہ مجھ کو ملا۔ میں اول بمقام ایک گواہی کے لئے گیا تھا۔ پھر وہاں سے آکر دومرتبہ سخت بیمار ہوگیا ایک دفعہ شدت بیماری سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا آخری د م ہے ان حالات میں بھی آپ کے لئے دعا کرتا رہا۔ اب میں نے پختہ ارادہ کیا ہے کہ ہے کہ اگر خدا تعالی چاہے جیسا کہ میں نے وعدہ کیا ہے آپ کے لئے بہت دعا کروں جب تک اس دعا کا وقت پہنچ جائے کہ اللہ تعالیٰ قبولیت