چونکہ اس جگہ وہ مسجدجس میں پانچ وقت نماز پڑھی جاتی ہے بہت تنگ ہے اور کثرت نمازیوں کی ہوتی ہے اس لئے نہایت ضروت کی وجہ سے کے باعث یہ تجویز کی گئی ہے کہ اپنے احباب کے چندہ سے یہ مسجد توسیع کی جائے شاید اشتہارآج چھپ گئے ہوں گے آنمکرم کی خدمت میں بھی پہنچیں گے۔ مدراس میں جس قدر دوست اور مخلص ہوں اگر وہ اس مسجد کی توسیع کے لئے کچھ مدد فرمائیں تو بہت ثواب ہو گا۔ یہ ایک خاص فضیلت کی مسجد ہے جس کا براہین احمدیہ میں ذکر ہے تو کلاًعلی اللہ پرسوں تک عمارت شروع کرا دی جاوے گی بالفعل قرضہ کے طور پر انیٹوں وغیرہ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ پھر جیسا جیسا چندہ آوے گا قرضہ والوں کو دیا جائے گا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۳۱؍ جولائی ۹۷ہء مکتوب نمبر ۲۳ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ یہ عاجز اب تک آنکھوں کے آشوب سے بیمار رہا اس لئے واقعہ وفات فرزند مرحوم اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب پر عزا پرستی کر سکا اور آپ کی طرف کوئی خط لکھ سکا۔ اب کچھ کچھ آرام ہے۔ مگر ابھی تک آنکھ کمزور ہے۔ ہمیں وفات فرزند دلبند سیٹھ صالح محمد صاحب کا سخت رنج ہے اللہ تعالیٰ ان کو صبر عطا فرمائے چندہ مسجد دو سو روپیہ تضصیل ذیل پہنچا۔ آپ کی طرف سے پچاس روپیہ اخویم سیٹھ صالح محمد صاحب … اخویم حاجی مہدی بغدادی صاحب … اخویم دال جی لال جی صاحب … اخویم اسحاق اسمعیل صاحب سیٹھ … اخویم سیٹھ عبدالرحیم احمد صاحب … او ردوسری مد میں آپ کی طرف سے سوروپیہ پہنچا۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو ان کی خدمات کا اجر بخشے آمین ثم آمین۔ امید کہ حالات خیرت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے اور قبل روانگی مجھے اطلاع بخشیں کہ فلاں تاریخ تک اس طرف سفر کرنے کا ارادہ ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ہر ایک غم۔ نجات بخشے اور کامیابی عطا فرمائے اور بلائوں سے محفوظ رکھے بفضلہ وکرم آمین ثم آمین۔ خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۱؍ اکتوبر ۹۷ء مکتوب نمبر ۲۴ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کل کی ڈاک میں ایک سو روپیہ بذریعہ تار مرسلہ آنمکرم مجھ کو ملا جزاکم اللہ خیرا احسن الیکم فی الدنیا والعقبی۔ خدا تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور مکروہات دنیا و آخرت سے بچاوے اور اپنی محبت سے بہرہ و افرہ بخشے آمین ثم آمین۔ اس جگہ چند کتابیں بڑی سرگرمی سے چھپ رہی ہیں امید کہ دو تین ہفتہ تک بعض کتابیں چھپ جائیں گی تب آنمکرم کی خدمت میں بھی مرسل ہو ں گی باقی بفضلہ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے تمام احباب اور دوستوں کی السلام علیکم۔ خاکسار مرز اغلام احمد از قادیان ۲۱؍ اکتوبر ۹۷ء مکتوب نمبر ۲۵ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ عبدالرحمن صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کل کی ڈاک میں آپ کا عنایت نامہ ملا۔ نہایت تشویش ہوئی اللہ تعالیٰ رحم کرے۔ کل میں ایک مقدمہ کی گواہی پر جو کسی شریر نے ناحق لکھا دی ہے اور ثمن جاری کرا دیا ہے ملتان جائوں گا شاید کہ ۳۰؍ اکتوبر ۹۷ء تک واپس آئوں۔ میں نے پختہ ارادہ کیا ہے کہ چالیس روز تک قبلہ وحید سے آپ کے لئے دعا کروں گا۔ ابھی سے میں نے دعا شروع کر دی ہے انشاء اللہ سفر سے واپس آکر برابر چالیس روز تک دعا کروں گا اور امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حالت پر رحم فرمائے۔ آپ حمایت سلسلہ میں ایسے سرگرم ہیں کہ دل وجان سے آپ کے لئے دعا نکلتی ہے اور