فذہب وہلی ۱؎ کی حدیث بھی آپ کو بھول گئی مجھے تو آپ کے انجام کا فکر لگا ہوا ہے دیکھیں کہ کہاں تک نوبت پہنچتی ہے۔
۱؎ بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوۃ فی الاسلام حدیث نمبر۳۴۲۵ و بخاری کتاب التعبیر باب اذارای بقراً تخر حدیث نمبر۶۶۲۹
اور لڑکے کی پیشگوئی تو حق ہے ضرورپوری ہوگی اور آپ جیسے منکروں کو خدا تعالیٰ رسوا کرے
گا۔ اے دشمن حق جب کہ تمام پیشگوئیوں کے مجوعی الفاظ یہ ہیںکہ بعض لڑکے فوت بھی ہونگے اور ایک لڑکا خداتعالیٰ سے ہدایت میں کمال پائے گا تو پھر آپ کا اعتراض اس بات پر کھلی کھلی دلیل ہے کہ آپ کا باطن مسخ شدہ ہے ۔ یہ تو یہودیوں کے علماء کا آپ نے نقشہ اُتار دیا اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
قولہ: اس سے ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص بندوں پر جھوٹ بولنے میں دلیر ہو وہ خدا پر جھوٹ بولنے سے کیونکر رک سکتا ہے۔
اقول: ان باتوں سے ثابت ہے کہ آپ کی فطرت ان الزمات سے خالی نہیں جن کو آپ کے والد صاحب جن کے بعض خطوط آپ کی فطرت اور آپ کے اوصاف حمیدہ کے متعلق میرے پاس بھی غالباً کسی بستہ میں پڑے ہوئے ہونگے بزبان خودمشہور کر گئے ہیں۔ اے نیک بخت اوّل ثابت تو کیا ہوتا کہ فلاں فلاں شخص کے روبرو اس عاجز نے کبھی جھوٹ بولا تھا اپنے التزام صدق کے جو ہیں نے نظریں پیش کی ہیں ان کے مقابل پر بھلا کوئی نظیر پیش کرو تا آپ کا منہ اس لائق ٹھہرے کہ آپ اس شخص کی نکتہ چینی کر سکو جو سخت امتحان کے وقت صادق نکلا اور صدق کو ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ میں حیران ہوں کہ کونسا جن آپ کے سر پر سوار ہے جو آپ کی پردہ دری کرا رہا ہے۔
آخر میں یہ بھی آپ کو یاد رہے کہ یہ آپ کا سراسر افتراء ہے کہ الہام کلب یموت علی کلب کو اپنے اوپر وارد کر رہے ہیں۔ میں نے ہرگز کسی کے پاس یہ نہیں کہا کہ اس کامصداق آپ ہیں اور جو بعض درشت کلمات کی آپ شکایت کرتے ہیں یہ بھی بیجا ہے آپ کی سخت بدزبانیوں کے جواب میں آپ کے کافر ٹھہرانے کے بعد آپ کے دجال اور شیطان اور کذاب کہنے کے بعد اگر ہم نے آپ کی موجودہ حالت کے مناسب آپ کو کچھ حق حق کہہ دیا………