میںاُسی خدائے کامل اور صادق کی آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ ضرور تشریف لاویں ضرور آئیں اگر وہ قسم آپ کے دل پر مؤثر نہیں تو پھر تمام الزام کی نیت سے آپ کو حضرت مسیح کی قسم ہے کہ آپ آنے میں ذرا توقف نہ کریں تا حق اور باطل میں جو فرق ہے وہ آپ پر کھل جائے اور جو صادقوں اور کاذبوں میں مابہ الامتیاز ہے وہ آپ پر روشن ہو جائے۔ والسلام علی من اتبع الہدیٰ بوقت صبح شود ہمچو روز معلومت کہ باکہ باختہ عشق در شب دلجور من ایستادہ ام اینک توہم بباشتاب کہ تا سیاہ شود روئے کاذب مغروب خاکسار آپ کا خیرخواہ مرزا غلام احمد قادیان ضلع گورداسپور مکتوب نمبر۲ پادری جوالا سنگھ کے نام بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مشفقی پادری جوالا سنگھ صاحب بعد ما وجب چند روز ہوئے کہ آپ کا ایک طول طویل خط پہنچا مگر میں اپنے ضروری کاموں کے باعث جواب نہ لکھ سکا۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ نے کس قدر جلدی اپنے پہلے خط کے مضمون کے مخالف یہ خط لکھ دیا۔ آپ کا خط موجود ہے جس میں آپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جو نشان چاہویں میں دکھلا سکتا ہوں اور خداوند مسیح میری آواز سنتا ہے۔ اسی بنا پر میں نے جواب لکھا تھاکہ مجھے ضرور نہیں کہ میں اپنی طرف سے درخواست کروں کہ ایسا نشان دکھلاؤ بلکہ واجب ہے کہ ان نشانوں کے موافق دکھلاؤ جو خود آپ کے خداوند نے آپ کی ایمان داری کی نشانیاں قرار دی ہیں اور اگر ایسا نشان دکھلا نہ سکو