طرح مثل کتھا کی نہیں ہے بلکہ مدلل طور پر ایک ہر ایک امر پر دلیل قائم کرتا ہے۔ اس دوسری نشانی پر… بنام کھڑک سنگھ وغیرہ ہم نے پانچ سَو روپیہ کا اشتہار بھی دیا تا کوئی پنڈت وید میں یہ صفت ثابت کر کے دکھلا دے کہ وید نے کن دلائل سے اپنے عقائد کو ثابت کیا ہے۔ مگر آج تک کسی کو توفیق نہ ہوئی کہ دم بھی مار سکے۔ ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ وید میں نہ انجیل میں نہ توریت میں ہرگز طاقت نہیں کہ کسی فرقہ مخالف کا رد مثلاً دہریہ کا ردّ یا طبیعہ کا رد یا ملحدوں کا رد یا منکر الہام کا رد یا منکر نبوت کا رد یا بت پرست کا رد یا منکر نجات کا رد یا منکر عذاب کا رد یا منکر واحدانیت باری کا رد یا کسی اور منکر کا رد لائل قطعیہ سے کر کے دکھا دے۔ یہ سب کتابیں تو مثل مردہ کے پڑی ہیں کہ جس میں جان نہ ہو۔ کھڑک سنگھ جو لڑکوں کو بہکاتا ہے کہ وید میں سب کچھ لکھا ہے جو وہ سچا ہے تو ہم اُس کو پانچ سَو روپیہ دینا کرتے ہیں ہم سے ٹوبنو لکھا لے کسی فرقہ کی رد میں جو وید میں درج ہوں دو تین جز بمقابلہ فرقان مجید لکھ کر دکھا دے۔ یا خدا کی خالقیت سے عاجز ہونے پر یا نجات ابدی دینے سے عاجز ہونے پر بمقابلہ ہمارے دلائل کی وید سے دلائل نکال کر لکھے اور پانچ سَو روپیہ فی الفور ہم سے لے لے اور وہ جو کہتا ہے کہ فرقان مجید توریت و انجیل سے نکالا گیا ہے تو اُس کو چاہئے کہ اگر وید سے کام نہیں بنتا تو توریت و انجیل سے مدد لے اور اگر توریت یا انجیل وہ دلائل جو فرقان مجید پیش کرتا ہے پیش کر دیں گے تو ہم تب بھی کھڑک سنگھ کو پانچ سَو روپیہ نقد دیں گے ایک تو … تعداد پانچ سَو روپیہ بھی لکھ کر ہم بھیج دیتے ہیں لیکن اگر اس کے جواب میں خاموش رہے اور کچھ غیرت اور شرم اُس کو نہ آوے تو معلوم کرنا چاہئے کہ بڑا بے حیا اور بے شرم ہے کہ ایسی پاک اور مقدس کتاب کی ہتک کرتا ہے کہ جس کی ثانی حکمت اور فلسفہ میں اور کوئی کتاب نہیں تین ماہ سے بنام اُس کے بوعدہ انعام پانچ سَو روپیہ ہمارا مضمون چھپ رہا ہے اُس نے آج تک کون سے دلائل وید کے پیش کرے۔ شرم چہ کتی است کہ پیش مرداں بیاید اور پہلی نشانی جو ہم نے عنوان اس مضمون میں لکھی ہے اُس کا مطلب یہ ہے کہ فرقان مجید اپنے احکام میں سب کتابوں سے کامل تر ہے اور ہماری موجودہ حالت کے عین