مکر بہت بڑا ہے۔ اور تجھے ٹھٹھوں میں اُڑاتے ہیں۔ کیا یہی ہے جو مبعوث ہو کرآیاہے ان کو کہدے کہ اے منکرو! میں صادقوں میں سے ہوں۔ اور کچھ عرصہ کے بعد تم میرے نشان دیکھو گے۔ ہم انہیں ان کے اردگرد اور خود انہیں میں اپنے نشان دکھائیں گے۔ حجت قائم کی جائے گی اور فتح کھلی کھلی ہوگی۔ خدا تم میں فیصلہ کردے گا۔ وہ کسی جھوٹے حد سے بڑھنے والے کا رہنما نہیں ہوتا۔ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بُجھا دیں مگر خدا اسے پور ا کرے گا اگرچہ منکر لوگ کراہت ہی کریں۔ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ کچھ اسرار تیرے پر آسمان سے نازل کریں اور دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیں۔ اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکروں کو وہ باتیں دکھا دیں جن سے وہ ڈرتے ہیں۔ ہم نے کتّوں کو تیرے پر مسلّط کیا۔ اور درندوں کو تیری بات سے غصہ دلایا۔اور سخت آزمائش میں تجھے ڈال دیا۔ سو تُو اُن کی باتوں سے کچھ غم نہ کر۔ تیرا رب گھات میں ہے وہ خداجو رحمٰن ہے وہ اپنے خلیفہ سلطان کے لئے مندرجہ ذیل حکم صادر کرتا ہے کہ اس کو ایک ملک عظیم دیا جائے گا اور خزائن علوم ومعارف اس کے ہاتھ پر کھولے جائیں گے اور زمین اپنے رب کے نور سے روشن ہوجائے گی۔ یہ خدائے تعالیٰ کا فضل ہے
اور تمہاری آنکھوں میں عجیب۔اس جگہ بادشاہت سے مراددنیا
کی بادشاہت نہیں اورنہ خلافت سے مراد دنیاکی
خلافت بلکہ جو مجھے دیا گیا ہے وہ محبت کے
ملک کی بادشاہت اورمعارف الٰہی کے
خزانے ہیں جن کو بفضلہ تعالیٰ اس قدر
دوں گاکہ لوگ لیتے لیتے
تھک جائیں گے۔
تمت