مستعد ہیں تکلیف دی جاتی ہے کہ وہ بتحریر خاص اپنے پورے پورے نام وولدیت وسکونت مستقل وعارضی سے اطلاع بخشیں یا اپنے حاضر ہونے کے وقت یہ تمام اموردرج کرا دیں۔ اور ظاہر ہے کہ ایسی کتاب کا مرتب و شائع ہونا جس میں تمام بیعت کرنے والوں کے نام و دیگر پتہ و نشان درج ہو انشاؔ ء اللہ القدیر بہت سی خیر وبرکت کا موجب ہو گا۔ از انجملہ ایک بڑی عظیم الشان بات یہ ہے کہ اس ذریعہ سے بیعت کرنے والوں کا بہت جلد باہم تعارف ہوجائے گا اور باہم خط وکتابت کرنے اور افادہ و استفادہ کے وسائل نکل آئیں گے اور غائبانہ ایک دوسرے کو دعائے خیر سے یادکریں گے۔ اور نیز اس باہمی شناسائی کی رو سے ہرایک محل و موقعہ پر ایک دوسرے کی ہمدردی کرسکیں گے۔ اور ایک دوسرے کی غمخواری میں یا رانِ موافق و دوستانِ صادق کی طرح مشغول ہوجائیں گے اور ہرایک کو ان میں سے اپنے ہم ارادت لوگوں کے ناموں پر اطلاع پانے سے معلوم ہوجائے گا کہ اس کے روحانی بھائی دنیا میں کس قدر پھیلے ہوئے ہیں اور کن کن خداداد فضائل سے متصف ہیں۔ سو یہ علم اُن پر ظاہر کرے گا کہ خدائے تعالیٰ نے کس خارق عادت طور پر اس جماعت کو تیار کیا ہے اور کِس سرعت اورجلدی سے دنیا میں پھیلایا ہے۔ اور اس جگہ اس وصیت کالکھنا بھی موزوں معلوم ہوتا ہے کہ ہرایک شخص اپنے بھائی سے بکمال ہمدردی و محبت پیش آوے اور حقیقی بھائیوں سے بڑھ کر اُن کا قدرکرے۔ اُن سے جلد صلح کر لیوے اور دلی غبار کو دُور کردیوے اور صاف باطن ہو جاوے اور ہرگز ایک ذرا کینہ اورؔ بُغض اُن سے نہ رکھے۔ لیکن اگر کوئی عمدًا پہلا تولد ہے مگر وہ اندرونی نور جو روح القدس سے تعبیر کیا گیا ہے وہ عبودیت خالصہ تامہ اور ربوبیت کاملہ مستجمعہ کے پور ے جوڑ واتصال سے بطرز 33 ۱؂ کے پیدا ہوتا ہے اور یہ ربوبیت ثانیہ ہے جس سے متقی تولد ثانی پاتا ہے اور ملکوتی مقام پر پہنچتا ہے اور اس کے بعد ربوبیت ثالثہ کا درجہ ہے جو خلق جدید سے موسوم ہے جس سے متقی لاہوتی مقام پر پہنچتا ہے اور تولد ثالث پاتاہے ۔فتدبّر منہ