حبی فی اللّٰہ شیخ چراغ علی صاحب تہوی حبی فی اللّٰہ مولوی محی الدین صاحب بہوبری حبی فی اللّٰہ شیخ احمد شاہ صاحب منصور پوری حبی فی اللّٰہ میاں عبد الحق صاحب متوطن پٹیالہ حبی فی اللّٰہ مولوی نور محمد صاحب مانگٹی یہؔ سب صاحب علیٰ حسب مراتب اس عاجز کے مخلص دوست ہیں۔ بعض ان میں سے اعلیٰ درجہ کا اخلاص رکھتے ہیں اسی اخلاص کے موافق جو اس عاجز کے منتخب دوستوں میں پایاجاتا ہے۔ اگر مجھے طول کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں جدا گانہ ان کے مخلصانہ حالات لکھتا۔ انشاء اللہ القدیر کسی دوسرے مقام میں لکھوں گا۔ اب میں اس تذکرہ کو دعاپر ختم کرتاہوں۔اے قادر خدا میرے اس ظن کو جو میں اپنے ان تمام دوستوں کی نسبت رکھتا ہوں سچاکر کے مجھے دکھا اور ان کے دلوں میں تقویٰ کی سبز شاخیں جو اعمال صالحہ کے میووں سے لدی ہوئی ہیں پیدا کر۔ ان کی کمزوری کو دور فرما اور ان کا سب کسل دُور کر دے اور ان کے دلوں میں اپنی عظمت قائم کر اور ان میں اور ان کے نفسوں میں دُوری ڈال اور ایسا کر کہ و ہ تجھ میں ہو کر بولیں۔ اور تجھ میں ہو کر سُنیں اور تجھ میں ہوکر دیکھیں اور تجھ میں ہو کر ہریک حرکت سکون کریں۔ ان سب کو ایک ایسا دل بخش جو تیری محبت کی طرف جھک جائے اور اُن کو ایک ایسی معرفت عطا کر جو تیری طرف کھینچ لیوے اے بار خدا۔ یہ جماعت تیری جماعت ہے اس کو برکت بخش اور سچائی کی روح ان میں ڈال کہ سب قدرت تیری ہی ہے۔ آمین۔ اور چندہ دہندوں کے نام معہ تفصیل چندہ یہ ہیں:۔ میاؔ ں عبداللہ پٹواری موضع غوث گڑھ منشی عبد الرحمٰن صاحب پٹواری تحصیل سنام مولوی محمد یوسف صاحب مدرس مدرسہ سنور منشی احمد بخش صاحب پٹواری تحصیل بانگر منشی حشمت اللہ صاحب مدرس مدرسہ سنور منشی ابراہیم ثانی پٹواری تحصیل سرہند منشی ہاشم علی صاحب پٹواری تحصیل برنالہ منشی غلام قادر صاحب پٹواری تحصیل منشی ابراہیم صاحب پٹواری تحصیل بانگر منشی محمد فاضل صاحب سکنہ سنور