ان کنتَ عیسٰی ابن مریم فانزل علینا مائدۃ ایّھا الکذّاب۔ ان کنت عیسٰی ابن مریم فانزل علینا مائدۃ ایّھا الدجّال۔ یعنی اگر تو عیسیٰ بن مریم ہے تو اے کذّاب اے دجّال ہم پر مائدہ نازل کر۔ لیکن معلوم نہیں کہ یہ کس وقت کی دعا تھی کہ جو منظور ہوگئی اور جس مائدہ کو دے کر خدائے تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے آخر وہ قادرخدا انہیں اس طرف کھینچ لایا۔ لودھیانہ میں آئے اور اس عاجز کی ملاقات کی اور سلسلۂ بیعت میں داخل ہوگئے۔ فالحمد للّٰہ الذی نجّاہ من النار وانزل علیہ مائدۃ من السّمآء۔ اُن کا بیان ہے کہ جب میں آپ کی نسبت بُرے اور فاسد ظنون میں مبتلا تھا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص مجھے کہتا ہے کہ یامحمد انت کذّاب۔ یعنے اے محمد کذاب تو ہی ہے۔ اوراُن کا یہ بھی بیان ہے کہ تین برس ہوئے کہ میں نے خواب میں دیکھاتھا کہ عیسیٰ آسمان سے نازل ہوگیا اور میں نے اپنے دل میں کہا تھا کہ انشاء اللہ القدیر میں اپنی زندگی میں عیسیٰ کو دیکھ لوں گا۔
(۳۱) حبّی فی اللّٰہ صاحبزادہ افتخاراحمد۔ یہ جوان صالح میرؔ ے مخلص اور محب صادق حاجی حرمین شریفین منشی احمد جان صاحب مرحوم و مغفور کے خلف رشید ہیں۔ اور بمقتضائے الولد سرّ لابیہ تمام محاسن اپنے والد بزرگوار کے اپنے اندر جمع رکھتے ہیں اوروہ مادہ اُن میں پایاجاتا ہے جو ترقی کرتا کرتا فانیوں کی جماعت میں انسان کو داخل کردیتا ہے۔ خدائے تعالیٰ روحانی غذاؤں سے ان کو حصہ وافر بخشے اور اپنے عاشقانہ ذوق و شوق سے سرمست کرے۔ آمین ثم آمین۔
(۳۲) حبّی فی اللّٰہ مولوی سیّد محمد عسکری خان اکسٹرا اسسٹنٹ حال پنشنر۔ سیّد صاحب موصوف الٰہ آباد کے ضلع کے رہنے والے ہیں۔ اس عاجز سے دلی محبت رکھتے ہیں بلکہ اُن کا دل عطر کے شیشہ کی طرح محبت سے بھر ا ہوا ہے۔ نہایت عمدہ صاف باطن یکرنگ دوست ہیں۔ معلومات بہت وسیع رکھتے ہیں ایک جید عالم قابل قدرہیں۔ اِن دنوں میں