میاںؔ کریم بخش سچا آدمی ہے اور پختہ نمازی ہے اور نماز جمعہ کا سخت پابند اور کم گو ہے
العبد
پیر محمد نمبردار بقلم خود سکنہ جمالپور
کریم بخش نمازی ہے اور بہت سچا آدمی ہے
الہ دتا سکنہ جمالپور
اوپر کا لکھا ہوا نہایت صحیح ہے اور کریم بخش نہایت سچا آدمی ہے اور نماز روزہ اور جمعہ کبھی قضا نہیں کیا اور کوئی جھوٹ اور افتراء کی بات اس کی نسبت ثابت نہیں ہوئی اور بہت کم گو آدمی ہے۔ العبد
نور محمد ولد مادا سکنہ جمالپور
کرؔ یم بخش نہایت سچا اور نیک بخت اور کم گو اور پرہیزگار اور نمازی آدمی ہے اور سب عادتیں اس کی بہت اچھی ہیں۔
العبد
روشن لال ولد قاسا نمبردار جمال پور عمر ۵۰ سال
میاں کریم بخش بہت سچا آدمی ہے اور کبھی اس شخص نے جھوٹھی گواہی نہیں دی اور نہ جھوٹ کی تہمت اس کو کسی نے میری ہوش میں لگائی۔
العبد
خیالی ولد گور مکھ ترکھان سکنہ جمالپور
کریم بخش غلام رسول کا بیٹا بہت نیک آدمی ہے اور سچا ہے اور ہمیشہ جمعہ پڑھتا ہے اور کبھی اس نے جھوٹ نہیں بولا۔
العبد
کاکا ولد چوہڑ سکنہ جمالپور
کریم بخش سچا آدمی ہے اور نیک بخت ہے اور نمازی ہے فقط اور میاں گلاب شاہ بہت اچھا مجذوب تھا۔
العبد
بوٹا ولد احمد بقلم پیر محمد نمبردار
میاں کریم بخش بہت سچا اور نیک چلن آدمی ہے اور اس شخص نے کبھی جھوٹھی شہادت نہیں دی اور نہ سُنی۔
العبد
ہیرا لال ولددو سندھی سکنہ جمالپور بقلم خود
میاں کریم بخش بہت سچا اور بہت نیک اورنمازی ہے اور میں نے اپنی ہوش میں اسکا کوئی جھوٹ نہیں سُنا۔
العبد
گلزار شاہ بقلم خود
میاں کریم بخش کومیں بخوبی جانتاہوں کہ یہ شخص نیک بخت ہے اور بہت سچا ہے ۱۸۶۲ ء سے میں اِسکا واقف ہوں اور اس شخص کا جھوٹھ کوئی میں نے نہیں سُنا اورنہ کوئی بدچلنی اس کی سُنی گئی ہے اور یہ شخص نمازی ہے اورجمعہ پڑھنے بھی لدھیانہ آیا کرتا ہے۔
العبد
امیر علی ولدنبی بخش آوان ساکن لدھیانہ برادر مولوی محمدحسن صاحب رئیس اعظم بقلم خود