کریم بخش پکّا نمازی ہے اور سچّا اور نیک بخت اور کبھی جھوٹھی شہادت اس نے نہیں دی۔ بقلم خود امان علی ولد چانن شاہ ٹھیکیدار مسمّیؔ کریم بخش بہت سچا اور پکّا نمازی اورنیک چلن آدمی ہے اورکبھی اس کا کوئی جھوٹ بولنا ثابت نہیں ہوا۔ اور گلاب شاہ بہت اچھا فقیر تھا۔ اور اس ہمارے دیہہ میں بہت مدت تک رہے ہیں۔ العبد اکبر ولد محمدپناہ سکنہ جمالپور مسمی کریم بخش بڑا سچا آدمی اور پختہ نمازی ہے رمضان کے روزے ہمیشہ رکھتاہے اور کبھی جمعہ قضا نہیں کرتا اورکبھی اس کا جھوٹ ثابت نہیں ہوا اورنہایت نیک چلن ہے۔ العبد بقلم غلام محمد پسر روشن ذات آوان ساکن جمالپور میں مسمی کریم بخش کو بہت نیک بخت جانتا ہوں۔ او ر سچا ہے اور یہ شخص پکّانمازی ہے۔ العبد غلام محمد نائب مدرس مدرسہ جمالپور سکنہ پکھو وال بقلم خود میاں کریم بخش بہت اچھا اور نیک چلن نمازی ہے اور جمعہ پڑھنے والا اور سچا آدمی ہے۔ العبد نظام الدین سکنہ جمالپور بقلم خود نظام الدین میاںؔ کریم بخش بہت اچھا اور نیک چلن اور نماز ی اور جمعہ پڑھنے والا اور سچا آدمی ہے۔ العبد شیرا ولد روشن گوجر از جمالپور میاں کریم بخش بہت اچھا اور نیک چلن آدمی ہے اوراس شخص نے کبھی جھوٹی شہادت نہیں دی اور نہ سُنی۔ العبد گوکل ولد متابا سود از جمالپور میاں کریم بخش آدمی نماز ی ہے اور بہت سچا ہے العبد کریم بخش ولد غلام غوث آوان از جمالپور کریم بخش بہت اچھا نیک بخت آدمی ہے اور سچا اور نمازی اور پرہیز گار ہے۔ العبد لکھا ولد سوندھا ارائیں جمالپور کریم بخش بہت نیک بخت ہے اور سچا ہے اور اس میں جھوٹ بولنے کی عادت نہیں العبد گنیشا مل سود جمالپوریہ بقلم لنڈے کریم بخش پکا نمازی ہے اور بہت سچا آدمی ہے اور کبھی اس نے جھوٹی گواہی نہیں دی۔ العبد گاندھی ولد عالم گوجر چوکیدار جمالپور