میرے رو برو بیان مذکورہ بالاکی میاں کریم بخش نے تصدیق کی۔ ناصر نواب
میرے روبرو میاں کریم بخش نے بیان مذکور ہ بالا کی تصدیق کی ۔ قاضی خواجہ علی بقلم خود
میاں کریم بخش نے حلفاً بیان مذکورہ بالا لکھوایا ہے
مولوی تاج محمد
میرے رو برو یہ مضمون مسمّی کریم بخش کو سنایا گیا اور اس نے تصدیق کیا۔
مراری لال کلرک نہر سرہند ڈویژن لودہانہ
میاںؔ کریم بخش نے وہ تمام بیان جو اس کی زبان سے لکھاگیا حلفًا تصدیق کیا۔
مولوی نصیر الدین واعظ ساکن بہولر ریاست بہاولپور۔حال وارد لدھانہ
بیان مذکورہ بالا کومیاں کریم بخش نے میرے روبرو تصدیق کیا۔
محمد نجیب خان دفتر نہر سرہند ڈویژن لودھیانہ
اس بیان کے بعد پھر میاں کریم بخش نے بیان کیا کہ ایک بات میں بیان کرنے سے رہ گیا۔ اور وہ یہ ہے کہ اس مجذوب نے مجھے صاف صاف یہ بھی بتلا دیا تھا کہ اُس عیسیٰ کانام غلام احمد ہے۔
اب وہ گواہیاں ذیل میں لکھی جاتی ہیں۔ جنھوں نے قسم کھاکر بیان کیا کہ درحقیقت میاں کریم بخش ایک مرد صالح اورنیک چلن آدمی ہے جس کا کبھی کوئی جھوٹ ثابت نہیں ہوا یہ گواہ اسی گاؤں کے یا اس کے قریب کے رہنے والے ہیں۔
ہم حلفًا بیان کرتے ہیں کہ میا ں کریم بخش ایک راستباز آدمی ہے اور صوم وصلوٰۃ کا اعلیٰ درجہ کا پابندہے اور ہم نے اپنی تمام عمر میں اس کی نسبت کوئی جھوٹ بات بولنے اور خلاف واقعہ بیان کرنے میں اتہام نہیںؔ سُنا بلکہ آج تک ایک گنّا یاچھلّی تک کسی شخص کی نہیں توڑی۔ اور میاں گلا ب شاہ بھی اس دیہہ میں ایک مشہور مجذوب گذرا اور اس مجذوب کے انتقال کو عرصہ تخمینًا پچیس سال کا ہوا ہے اس مجذوب کی اکثر پیش از وقوع باتیں بتلائی ہوئی ہمارے رو برو پوری ہوئی ہیں۔
العبد
خیرایتی نمبر دار جمالپور
العبد
نور الدین ولد دتا ساکن جمالپور
۲۶؍ جون ۱۸۸۳ ء سے میں اس جگہ ملازم ہوں میں نے میاں کریم بخش کا کوئی جھوٹ آج تک نہیں معلوم کیا اور یہ شخص اول درجہ کا پابند صوم وصلوٰۃ اور راستباز آدمی ہے۔ اور موحد ہے۔
العبد
عبد القادر مدرس جمالپور بقلم خود
میاں کریم بخش نیک آدمی ہے اور پکّا نمازی۔ میں نے اپنی تمام عمر میں اس کا کوئی جھوٹ نہیں سُنا حلفًا بیان کیا ہے اور میاں گلاب شاہ بہت اچھا فقیر تھا اس گلاب شاہ کو تمام زن و مرد اس دیہہ کے جانتے ہیں۔
العبد
نبی بخش ارائیں سکنہ جمالپور