نامؔ اُن صاحبوں کے جنہوں نے اپنے کانوں سے اس بیان کو سُن کر میاں کریم بخش کے اظہار تحریری پر اُسی وقت اُن کے روبرو اپنی اپنی گواہییں لکھیں۔ میرے سامنے میاں کریم بخش نے مضمون مذکورہ صدر حرف بحرف لکھوایا۔ میر عباس علی بقلم خو د میرے رو برو میاں کریم بخش صاحب نے یہ بیان تحریر کرایاجو اوپر لکھا گیا ہے۔ عاجز رستم علی ڈپٹی انسپکٹر ریلوے پولیس ۱۴ جون ۹۱ ؁ء اس عاجز کے روبرو میاں کریم بخش نے یہ بیان تحریر کرایا اور یہ مضمون بلا کمی بیشی حرف بہ حرف لکھا گیا۔ عبد اللہ پٹواری غوث گڑھ میرے سامنے میاں کریم بخش نے یہ بیان حرف بحرف تحریر کرایا۔ الہ بخش بقلم خو د سکنہ لدھانہ میرے سامنے میاں کریم بخش نے مضمون مذکور الصدرحرف بہ حرف لکھوایا۔ غلام محمد از پکہو وال بقلم خود میرے رو برو بیان مذکورہ بالا میاں کریم بخش نے حرف بہ حرف لکھوایا عطاء الرحمان ساکن دہلی میرے رو بر و میاں کریم بخش نے حرف بہ حرف حلفًا بیان مذکورہ بالا تحریر کرایا عبد الحق خلف عبد السمیع ساکن لدھیانہ یہ بیان میاں کریم بخش نے حلفًا میرے روبرو لکھوایاہے۔ عبد القادرمدرس جمالپور بقلم خود اس عاجز کے رو برو میاں کریم بخش نے اظہار مذکورہ بالا حلفًا لکھوایا۔ سید فضل شاہ ساکن ریاست جموں بیان بالا میری موجودگی میں حلفاً میاں کریم بخش سکنہ جمالپور نے لکھوایا ہے ۔ کنہیا لال سیکنڈ ماسٹرراج سکول سنگرور ریاست جیند سکنہ لدھانہ میرے رو برو بیان مذکورہ بالا حرف بہ حرف میاں کریم بخش نے حلفًا لکھوایا ہے ۔ سیّد عنایت علی سکنہ لودھیانہ محلہ صوفیاں