میں اس بات کو منظور کرتاہوں کہ آپ دس ہفتہ تک اِس بات کے فیصلہ کے لئے احکم الحاکمین کی طرف توجہ کریں تا اگر آپ سچے ہیں تو آپکی سچائی کا کوئی نشان یا کوئی اعلیٰ درجہ کی پیشگوئی جو راستباز وں کو ملتی ہے آپ کو دی جائے۔ ایسا ہی دوسری طرف میں بھی توجہ کروں گا اور مجھے خداوند کریم و قدیر کی طرف سے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ نے اس طور سے میرا مقابلہ کیا تو میری فتح ہو گی۔ میں اس مقابلہ میں کسی پر *** کرناؔ نہیں چاہتا اور نہ کروں گا۔ اور آپ کا اختیار ہے جو چاہیں کریں۔ لیکن اگر آپ لوگ اعراض کرگئے تو گریز پر حمل کیاجائیگا۔ میری اس تحریر کے مخاطب مولوی محی الدین۔ عبد الرحمن صاحب لکھووالے اور میاں عبدالحق صاحب غزنوی اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی اور مولوی عبد الجبّار صاحب غزنوی اور مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی ہیں اور باقی انہیں کے زیر اثر آجائیں گے۔