فرمایا ہے کہ یُؤْ333 ۱ خیر مال کوکہتے ہیں۔ سو پاک مال حکمت ہی ہے جس کی طرف حدیث نبوی میں بھی اشارہ ہے کہ انّما انا قاسم واللّٰہ ھو المُعطی۔ یہی مال ہے جو مسیح موعود کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے ) یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب۔ہم عنقریب تم میں ہی اور تمہارے اردگرد نشان دکھلاویں گے حجت قائم ہوجائے گی اور فتح کھلی کھلی ہوگی۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمؔ لوگ ایک بھاری جماعت ہیں یہ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیرلیں گے اگرچہ لوگ تجھے چھوڑ دیں گے پرمیں نہیں چھوڑوں گا اور اگر لوگ تجھے نہیں بچائیں گے پر میں بچاؤں گا میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اور قدرت نمائی سے تجھے اٹھاؤں گا اے ابراہیم تجھ پر سلام ہم نے تجھے خالص دوستی کے ساتھ چن لیا۔ خداتیرے سب کا م درست کردے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید اور تفرید۔ خدا ایسا نہیں جو تجھے چھوڑ دے۔ جب تک وہ خبیث کو طیّب سے جدا نہ کر ے۔ وہ تیرے مجد کو زیادہ کرے گا اور تیری ذرّیت کو بڑھائے گا اور من بعد تیرے خاندان کا تجھ سے ہی ابتداء قرار دیاجائے گا میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دُوں گا اور تیرا ذکر بلند کروں گا اور تیری محبت دلوں میں ڈال دُوں گا۔ جعلناک المسیح ابن مریم (ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا ) ان کو کہہ د ے کہ میں عیسیٰ کے قدم پر آیا ہوں۔یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے ایسا نہیں سُنا۔ سوتُو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں خدابہتر جانتا ہے۔ تم ظاہر لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور اصلؔ حقیقت تم پر مکشوف نہیں۔ جو شخص کعبہ کی بنیاد کو ایک حکمت الٰہی کا مسئلہ سمجھتا ہے وہ بڑا عقلمند ہے کیونکہ اس کو اسرار ملکوتی سے حصّہ ہے۔ ایک اولوالعزم پیدا ہوگا۔ وہ حسن اوراحسان میں تیرا نظیرہوگا وہ تیری ہی نسل سے ہو گا۔ فرزند دلبند گرامی ارجمند