راقم رسالہ ہذا اس مقام میں خود صاحبِ تجربہ ہے۔ عرصہ قریبًا تین برس کا ہوا ہے کہ بعض تحریکات کی وجہ سے جن کا مفصل ذکر اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ ء میں مندرج ہے خدائے تعالیٰ نے پیشگوئی کے طورپر اس عاجز پر ظاہر فرمایاکہ مرز ااحمد بیگ ولد مرزا گاماں بیگ ہوشیارپوری کی دختر کلاں انجام کار تمہارے نکا ح میں آئے گی اور وہ لوگ بہت عداوت کریں گے اور بہت مانع آئیں گے اور کوشش کریں گے کہ ایسانہ ہو لیکن آخر کار ایسا ہی ہو گا اور فرمایا کہ خدائے تعالیٰ ہر طرح سے اس کو تمہاری طرف لائے گا باکرہ ہونے کی حالت میں یا بیوہ کرکے اور ہریک روک کو درمیان سے اٹھا وے گا اور اس کام کو ضرور پورا کرے گا کوئی نہیں جو اُس کو روکؔ سکے۔ چنانچہ اس پیشگوئی کا مفصل بیان معہ اس کی میعاد خاص اور اس کے اوقات مقر ر شدہ کے اور معہ اس کے اُن تمام لوازم کے جنہوں نے انسان کی طاقت سے اُس کو باہر کردیا ہے اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ ء میں مندرج ہے اور وہ اشتہار عام طورپر طبع ہو کر شائع ہو چکا ہے جس کی نسبت آریوں کے بعض منصف مزاج لوگوں نے بھی شہادت دی کہ اگر یہ پیشگوئی پوری ہو جائے تو بلاشبہ یہ خدائے تعالیٰ کا فعل ہے۔ اور یہ پیشگوئی ایک سخت مخالف قوم کے مقابل پر ہے جنہوں نے گویا دشمنی اور عناد کی تلواریں کھینچی ہوئی ہیں اورہریک کو جو اُن کے حال سے خبر ہو گی وہ اس پیشگوئی کی عظمت خوب سمجھتاہوگا۔ ہم نے اس پیشگوئی کو اس جگہ مفصل نہیں لکھا تابار بار کسی متعلق پیشگوئی کی دل شکنی نہ ہو لیکن جو شخص اشتہار پڑھے گا وہ گو کیسا ہی متعصّب ہوگا اس کو اقرار کرنا پڑے گا کہ مضمون اس پیشگوئی کا انسان کی قدرت سے بالاتر ہے اور اس بات کا جواب بھی کامل اور مسکت طور پر اسی اشتہار سے ملے گا کہ خدائے تعالیٰ نے کیوں یہ پیشگوئی بیان فرمائی اور اس میں کیا مصالح ہیں۔ اورکیوں اور کس دلیل سے یہ انسانی طاقتوں سے بلند ترہے۔
ابؔ اس جگہ مطلب یہ ہے کہ جب یہ پیشگوئی معلوم ہوئی اور ابھی پوری نہیں ہوئی تھی