مسلمان ہو گیا اور اسلام کی حالت میں ہی مدینہ میں مرااور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا گیا مگر پھر بھی ہمارے مسلمان بھائی اپنی ضد سے باز نہیں آتے۔ بھائیو!!! اس بحث کی دو ٹانگیں تھیں (۱)ؔ ایک تو مسیح بن مریم کا آخری زمانہ میں جسم خاکی کے ساتھ آسمان سے اُترنا۔ سو اُس ٹانگ کو تو قرآن شریف اور نیز بعض احادیث نے بھی مسیح ابن مریم کے فوت ہوجانے کی خبر دے کر توڑ دیا۔(۲) دوسری ٹانگ دَجَّال معہود کا آخری زمانہ میں ظاہر ہونا تھا سو اس ٹانگ کو صحیح مسلم اور صحیح بخاری کی متفق علیہ حدیثوؔ ں نے جو صحابہ کبار کی روایت سے ہیں دو ٹکڑے کردیا اور ابن صیّاد کو دجّال معہود ٹھہرا کر آخر مسلمانوں کی جماعت میں داخل کر کے مار بھی دیا۔اب جبکہ اس بحث کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں توپھر اب تیرہ سو برس کے بعد یہ مُردہ جس کے دونوں پَیر نہیں کیوں اور کس کے سہارے سے کھڑاہو سکتا ہےؔ اتقوااللّٰہ ! اتقوااللّٰہ ! ! اتقوااللّٰہ !!!