وماکان اللّٰہ لیترکک حتی یمیز الخبیث من الطیب وعسیٰ ان تکرھوا شیئا وھو خیر لکم و اللّٰہ یعلم وانتم لا تعلمون ربّؔ اغفر وار حم من السمآء رب انی مغلوب فانتصر ایلی ایلی لما سبقتنی۔ رب ارنی کیف تحی الموتٰی رب لا تذرنی فردًا وانت خیرا لوارثین ربناافتح بیننا وبین قومنا بالحق وانت خیر الفاتحین بشری لک یا احمدی انت مرادی ومعی غرستُ کرامتک بیدی انت وجیہ فی حضرتی کے کھڑے ہو جائیں گے اورلَا تَقْفُ مَا لَـيْسَ لَـكَ بِهٖ عِلْمٌ ۱؂ کی نہی سے نہیں ڈریں گے اور امر حُسن ظن کی پروا نہیں رکھیں گے اور متشابہات امر متنازعہ فیہ کو حوالہ بخدا نہیں کریں گے۔پھر فرمایا کہ جب لوگ مخالفت پر آمادہ ہو جائیں گے تو یہ ایک آزمائش کی جگہ ہو گی پس اس وقت تُو صبر کر جیساکہ اولوالعزم رسول صبر کرتے رہے ہیں یاد رکھ کہ یہ منجانب اللہ آزمائش ہے تا وہ کامل طور پر تجھ سے محبت کرے یہ وہ محبت ہے جو خداوند غالب اور بہت بزرگ کی طرف سے ہے تیرا اجر خدادے گا اور تیرا رب تجھ سے راضی ہو گا اور تیرا نام پوراکرے گا اور خداتجھے بچائے گااگرچہ لوگ تیرے بچانے سے دریغ ہی کریں اور خداایسا نہیں ہے کہ قبل اس کے جو خبیث اور طیّب میں فرق کر کے دکھلا وے تجھے چھوڑ دیوے اور ایسا ہو سکتا ہے کہ تم ایک امر کو جو تم پر وارد ہو مکروہ سمجھو اور تمہارے د ل کو اچھا نہ لگے مگر دراصل وہ تمہارے لئے اچھا ہو اور خدا تعالیٰ حقیقت اسرار جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ اے میرے رب میرے گناہ بخش اور آسمان سے مجھ پر رحم نازل کر اور میرے لئے کھڑا ہو کہ میں مغلوب ہوں۔اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا (یہ اشارہ اس مشابہت کی طرف ہے کہ جو اس عاجز کو حضرت مسیح سے ہے کیونکہ ایلی ایلی کی دعا درحقیقت مسیح نے اپنی تنگی کے وقت کی تھی )اور پھر اس عاجز کی طرف سے خدا تعالیٰ نے الہامی طور پر یہ دعا ظاہر کی کہ مجھے دکھلا کہ تو کیونکر مردوں کو زندہ کرتا ہے (یہ بھی مسیحی مشا بہت کی طرف اشارہ ہے ) اور پھراس عاجز کی طرف سے الہامی طورپریہ دعا ظاہر کی کہ مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو خیرالوارثین ہے۔ مجھ میں اور میری قوم میں سچا فیصلہ کر تو خیر الفاتحین ہے۔اے میرے احمدتجھے بشارت ہو ۱؂ بنی اسرائیل:۳۷