جب آسمان سے اُترے گاتو ایک زرد رنگ کی پوشاک زعفران کے رنگ سے رنگین کی ہوئی اس کے زیب تن ہو گی۔کاش اگر علماء کو کبھی ایسی خواب بھی آئی ہوتی کہ انہوں نے زرد رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور پھر اس کے بعد بیمار بھی ہو جاتے تو آج اُن کی نگاہ میں ہماری یہ باتیں قابلؔ قدر ٹھہرتیں لیکن مشکل تو یہ ہے کہ روحانی کوچہ میں اُن کو دخل ہی نہیں یہودیوں کے علماء کی طرح ہریک بات کو جسمانی قالب میں ڈھالتے چلے جاتے ہیں لیکن ایک دُوسرا گروہ بھی ہے جن کو خدائے تعالیٰ نے یہ بصیرت اور فراست عطاکی ہے کہ وہ آسمانی باتوں کو آسمانی قانون کے موافق سمجھنا چاہتے ہیں اور استعارات اور مجازات کے قائل ہیں بقیہ حاشیہ۔ خواب کو سُنکر بہت خوش ہوئے او ربشاشت اورؔ انبساط اور انشراح صدر کے علامات وامارات اُن کے چہرہ میں نمودار ہوگئے اور فرمانے لگے کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ آپ سے بڑے بڑے کام لے گا اور یہ جو دیکھا کہ دائیں طرف تلوار چلا کر مخالفوں کو قتل کیاجاتاہے اس سے مراد وہ اتمام حجت کاکام ہے کہ جو روحاؔ نی طور پر انوار وبرکات کے ذریعہ سے انجام پذیر ہوگا اور یہ جو دیکھا کہ بائیں طرف تلوار چلا کر ہزارہا دشمنوں کو مارا جاتا ہے اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کے ذریعہ سے عقلی طور پر خدائے تعالیٰ الزام واسکات خصم کرے گا اور دنیا پر دونوں طور سےؔ اپنی حجت پوری کر دے گا۔پھر بعد اس کے انہوں نے