بِسْمِ ؔ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ والسلام علٰی قومٍ موجع سیما علٰی امام الاَصفیَاء وسیّد الانبیاء محمد ن المصطفیٰ واٰلہٖ واصحابہٖ اجمعین۔اللّٰھم ارزقنا انوار اتباعہ واعطنا
ضوء ہ بجمیع انواعہٖ برحمتک علیہ واشیاعہٖ
اس سوال کا جواب کہ حضرت مسیح بن مریم نے مُردوں کوزندہ کیا اور اندھوں کو آنکھیں بخشیں بہروں کے کان کھولے ان تمام معجزات میں سے مثیل مسیح نے کیا دکھایا
اس جگہ اول تو یہ جواب کافی ہے کہ جس مسیح کے مسلمان لوگ منتظر ہیں اس کی نسبت ہرگز احادیث میں یہ نہیں لکھا کہ اس کے ہاتھ سے مردے زندہ ہوں گے بلکہ یہ لکھا ہے کہ اس کے دم سے زندے مریں گے۔علاوہ اس کے خدائے تعالیٰ نے اسی غرض سےؔ اِس عاجز کو بھیجا ہے کہ تاروحانی طور پر مردے زندہ کئے جائیں بہروں کے کان کھولے جائیں اور مجذوموں کوصاف کیا جائے اور وہ جو قبروں میں ہیں باہر نکالے جائیں اور نیز یہ بھی وجہ مماثلت ہے کہ جیسے مسیح بن مریم نے انجیل میں توریت کا صحیح خلاصہ اور مغز اصلی پیش کیا تھا اسی کام کے لئے یہ عاجز مامور ہے تاغافلوں کے سمجھانے کے لئے قرآن شریف کی اصلی تعلیم پیش کی جائے مسیح صرف اسی کام کے لئے آیا تھاکہ توریت کے احکام شدّومد کے ساتھ ظاہر کرے ایسا ہی یہ عاجز بھی اسی کام کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تاقرآن شریف کے احکام بہ وضاحت بیان کر دیوے فرق صرف اتنا ہے کہ وہ مسیح موسیٰ کو دیا گیا تھا اور یہ مسیح مثیل موسیٰ کو عطاکیا گیا سو یہ تمام مشابہت