ذاتی خواہش اور خیال سے کریں۔ بلکہ ہر امر کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اسی کے سپرد کرنا انسب قرار دیتے۔(عرفانی) (۲۳۰) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم محبی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کل روغن کے لئے آدمی بھیج دیا گیاہے ۔ شاید آج یاکل آجاوے۔ جزاکم اللہ خیراً۔ رات تہجد میں آپ کے لئے دعا کی تھی اور کوئی خواب بھی دیکھی تھی۔ جو یادنہیں رہی۔ خد اتعالیٰ جو کچھ کرے گا۔ بہتر کرے گا۔ انشاء اللہ پھر بھی توجہ سے دعا کروںگا۔آپ سلسلہ ظاہر کے محرک رہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۸۹۵ء (۲۳۱) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا محبت نامہ پہنچا اور روغن زرد اس سے پہلے پہنچ گیا تھا۔ جزاکم اللہ خیرا۔ آپ کے جناب الٰہی میں کئی دفعہ اخلاص اور توجہ سے دعا کی گئی۔ اب انشاء اللہ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بہتر جانتا ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کے ہم وغم کودور کرے۔آمین۔ خاکسار غلام احمد عفی اللہ عنہ ۱۶؍ فروری ۱۸۹۵ء