وہ ہوتا ہے جو حضرت علیؓ کے ساتھ بمقدار جو بغض رکھتاہو تو اس نے جواب دیا۔ الحمد للّٰہ من بمقدارِ خربوزہ دارم ۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے ۔ جس کو دیکھو ہمارے ساتھ بڑھ چڑھ کر بغض رکھنے میں فخر کرتاہے ۔
دجال :۔
حدیثوں سے ثابت ہے کہ دجال گرجے سے نکلے گا۔ وہ ایک ہزار برس تک دیر ( یعنی گرجے ) میں مقید تھا۔ اس کے بعد وہ دُنیا میں نکلا اور مسلمانوں کے برخلاف اپنی کوششوں کو شروع کیا۔ حدیثوں میں اس کا نام دجال آیا ہے اور پہلی کتابوں میں اس کو اژدہا اور شیطان کرکے لکھاہے ۔ دراصل وہ ایک ہی ہے اور گرجے سے نکلنے کے الفاظ صفائی کے ساتھ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کون ہے اور کہاں رہتاہے اور اس کی کیا کرتوت ہے ۔
آنے والا مصلح:۔ فرمایا:۔
آنے والے مصلح اور مجدد کے مختلف نام پہلی کتابوں میں لکھے ہیں۔ مطلب ان سب کا ایک ہی ہے اور ایک ہی آدمی کی طرف سب اشارے ہیں۔ مسیح ، مہدی ، ایک فارسی الاصل شخص وغیرہ ۔ مگر سب سے عظیم الشان کام جو اس کا ہے یعنی گمشدہ ایمان کو دوبارہ قائم کرنا، اس کے لحاظ سے اس کو اسی اُمت کا ایک شخص فارسی الاصل کہکر بیان کیا گیا ہے کہ اگر ایمان تمام جہان سے مفقود ہو کر ثریا پر بھی چلا گیا ہوگاتب بھی وہ ہوئے اُسے اس امت کی طرف منسوب کیا گیا ہے ۔
مولوی محمد علی صاحب کی تعریف:۔
ریویوآف ریلیجنز کا ذکر تھا۔ ایک صاحب نے تعریف کی کہ اس کے مضامین نہایت اعلیٰ ہوتے ہیں۔
فرمایا:۔
اس کے ایڈیٹر مولوی محمد علی صاحب ایک لائق اور فاضل آدمی ہیں ۔ ایم ۔ اے پاس ہیں اور اس کیساتھ دینی مناسبت رکھتے ہیں۔ ہمیشہ اول درجہ پر پاس ہوتے رہے ہیں اور ای ۔ اے ۔ سی میں ان کا نام درج تھا۔ مگر سب باتوں کو چھوڑ کر یہاں بیٹھ گئے ہیں ۔ یہی سبب ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان کی تحریر میں برکت ڈالی ہے ۔
ترک دُنیا :۔
فرمایا:۔ ترکِ دُنیا کے یہ معنے نہیں ہیں کہ انسان سب کام کاج چھوڑ کر گوشہ نشینی اختیار کرلے۔ ہم اس بات سے منع نہیں کرتے کہ ملازم اپنی ملازمت کرے اور تاجر اپنی تجارت میں مصروف رہے اور
زمیندار اپنی کاشت کا انتظام کرے ، لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ انسان کو ایسا ہونا چاہیے کہ
دست درکارو دل مایار