کہ ایک شخص جو سخت پیاس میں مبتلا ہے پانی کے چشمہ پر جاتاہے مگر وہ کھڑا ہوکر کہتاہے کہ اے چشمہ !میں تیرا پانی تب پیوں گا جبکہ تو مجھے ایک ہزار روپیہ نکال کر دیوے ۔ بتائو۔ اس کو چشمہ سے کیا جواب ملے گا ؟ یہی کہ جا پیاس سے مر۔ مجھے تیری حاجت نہیں ۔ خدا تعالیٰ غنی بے نیاز۱؎ہے۔
۱۹؍فروری ۱۹۰۶ئ
عملی کمزوریاں خدا تعالیٰ کے فضل سے دُور ہو جاتی ہیں: ۔
ایک دوست نے جو باہر سے تشریف لائے تھے اس جگہ کی جماعت کے ایک شخص کی عملی کمزوری کی شکایت کی ۔
فرمایا:۔
جیسے جیسے جماعت بڑھتی جاتی ہے اس قسم کی مشکلات بھی پیدا ہوتے جاتے ہیں۔ کیونکہ ہر قسم کے لوگ داخل ہو جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ چاہے تو رفتہ رفتہ ان کی کمزوریاں بھی دُور ہو جاتی ہیں۔۲؎
۲۰؍فروری ۱۹۰۶ئ
امریکہ میں دو جگہ سخت زلزلہ کا ذکر تھا۔ فرمایا:
بحالت مجموعی تاریخ میں دیکھا جائے تو ایسا سلسلہ زلازل جو تمام دنیا پر محیط ہوگیا ہو۔ کبھی نظر نہیں آتا۔ اس میں ایک تنبیہ ہے جس سے سمجھنے والے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ کسوف خسوف بھی پہلے اس طرف ہوا تھا پھر دوسرے سال امریکہ میں ہوا تھا۔
بابا نانک کے بظاہر مسلمان نہ ہونے کی حکمت :۔
حضرت باوا نانک کا ذکر تھا۔ فرمایا:
چولہ اور مسلمانوں کی مصاحبت اور دیگر تمام