خداتعالیٰ کا ہاتھ سب سے بڑھ کر طاقتور ہے ۔پنجاب کے مسلمانوں کے لئے انگریزوں کا وجودایک نعمت ہے ۔اگر انگریز نہ ہوتے توجو کچھ نظارہ ہوتا اس کے تصور سے جی گھبراتا ہے ۔مسلمانوں کو عیسائیوں سے باوجود اختلاف کے ایک قسم کا اتحاد ہے ۔مگر ہندوتو بالکل الگ ہیں ۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے انتقام سے کام نہیں لیا۔ کوئی پوچھے کہ کتنے سوسوروں کو ہلاک کردیا ۔ پھر کپڑے بیج کر تلواروں کے مول لینے کا حکم دیا۔ !؎
بلاتاریخ
پٹواریوں کیلئے زمینداروں کے نذرانے
ایک شخص نے جو اپنی جماعت میں داخل ہیں اور پٹواری ہیں بذریعہ خط حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ پٹواریوں کے واسطے کچھ رقوم گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہیں لیکن عام رسم ایسی پڑ گئی ہے کہ پٹواری بعض باتوں میں اس سے زیادہ یا اس کے علاوہ بھی لیتے ہیں اور زمیندار بخوشی خاطر خود ہی بغیر مانگے کے دے جاتے ہیں آیا اس کا لینا جائز ہے یا کہ نہیں؟
فرمایا :۔
اگر ایسے لینے کی خبر باضابطہ حکام تک بالفرض پہنچ جائے اوربموجب قانون اس پر فتنہ اٹھنے کا خوف ہوسکتا ہوتو یہ ناجائز ہے۔
حضور کی نظموں کی ریکارڈنگ
ایک شخص نے عرض کیا کہ کیا جائز ہے کہ حضور کی نظمیں فونوگراف میں بند کرکے لوگوں کو سنائی جائیں ؟
فرمایا:۔
اعمال نیت پر موقوف ہیں۔ تبلیغ کی خاطر اس طرح سے نظم فونوگراف میں سنانا جائز ہے ۔کیونکہ اشعار سے بسا اوقات لوگوں کے دلوں کو نرمی اور رقت حاصل ہوتی ہے ۔۲؎
۱؎ بدر جلد ۷نمبر ۱۹‘۲۰ صفحہ ۷مورخہ ۲۴مئی ۱۹۰۸ئ
۲؎ بدر جلد ۷ ۱۹‘۲۰صفحہ ۸مورخہ ۲۴مئی ۱۹۰۸ء