انشاء اللہ کہنا ضروری ہے
آپ نے آئندہ کے متعلق ایک بات کہی کہ ایسا کیا جائے گا۔ مگر ساتھ ہی انشاء اللہ فرمایا اوربتلایا کہ :۔
انشاء اللہ کہنا نہایت ضروری ہے کیونکہ انسان کے تما م معاملات اس کے اپنے اختیار میں نہیں ۔ وہ طرح طرح کے مصائب اورمکارہ وموانع میں گھر اہوا ہے ۔ ممکن ہے کہ جو کچھ ارادہ اس نے کیا ہے وہ پورا نہ ہو۔ پس انشاء اللہ کہہ کر اللہ تعالیٰ سے جو تما م طاقتوں کا سرچشمہ ہے مددطلب کی جاتی ہے ۔ آجکل کے ناعاقبت اندیش ونادان لوگ اس پر ہنسی اڑاتے ہیں ۔
مخالفت کا فائدہ مخالفوں کے سب وشتم کا ذکر تھا۔فرمایا :۔
دیکھو کا شتکاری میں سب چیزوں ہی سے کام لیا جاتا ہے ۔پانی ہے ۔ بیج ہے۔مگر پھر بھی اس میں کھادڈالنے کی ضرورت پڑتی ہے جو سخت ناپاک ہوتی ہے ۔پس اسی طرح ہمارے سلسلے کے لئے بھی گندی مخالفت کھاد کا کام دیتی ہے ۔
جماعت کے قیام کا مقصد
فرمایا :۔
اسلامی فرقوں میں دن بدن پھوٹ پڑتی جاتی ہے ۔ پھوٹ اسلام کے لئے سخت مضر ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا لاتنازعو افتفشلواوتذھب ریحکم (الانفال :۴۷)جب اسلام کے اندر پھوٹ پڑی ہے دم بد م تنزل کرتا جاتا ہے ۔ اس لئے خدانے اس سلسلہ کو قائم کیا تالوگ فرقہ بندیوں سے نکل کر اس جماعت میں شامل ہوں جو بے ہودہ مخالفتوں سے بالکل محفوظ ہے اور اس سیدھے راستے پر چل رہی ہے جو نبی کریم ﷺ نے بتایا۔
دوسرے کلمہ گوئوں سے ہمارا ختلاف
ہم چاہتے ہیں کہ چند مہذب وشائستہ ومنصف مزاج وخداترس لوگ جمع ہوں اورہم انہیں سمجھائیں کہ ہمارا مذہب کیا ہے اور دوسرے کلمہ گوئوں سے ہمارا کس بات میں اور کیوں اختلاف ہے ۔دراصل ایسے وقت میں خداتعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے جبکہ اسلام دوحملوں کے صدمے اٹھا رہا ہے ۔ایک بیرونی طورسے حملہ ہے ۔اور ایک اندرونی طور سے ۔ چنانچہ بعض مسلمانوں ہی میں سے کہتے ہیں کہ اسلام کے احکام کوئی نہیں ۔یہ روزہ ونماز وحج پرانے زمانے کی باتیں ہین جو کچھ عرب کے وحشیوں کے لئے ہی مفید ہوسکتی تھیں ۔ پھر قیامت کے