مرسل کی نافرمانی اوراس کے احکام کی ہتک کرنے والا کس طرح امن میں رہ سکتا ہے ۔
صداقت مسیح موعود علیہ السلام
اگر میرے ساتھ خداتعالیٰ کا کوئی نشان نہ ہوتا اور نہ اس کی تائید اورنصرت میرے شامل حال ہوتی اور میں نے قرآن سے الگ کوئی راہ نکال ہوتی یا قرآنی احکام اور شریعت میں کچھ دخل وتصرف کیا ہوتا یا منسوخ کیا ہوتا یا آنحضرت ﷺ کی پیروی کے باہر کوئی اورنئی راہ بتائی ہوتی توالبتہ حق تھا اور لوگوں کا عذر معقول اورقابل قبول ہوتا کہ واقعہ میں یہ شخص خدااورخداکے رسول کا دشمن اور قرآن شریف اورتعلیم قرآن کا منکر اور منسوخ کرنیوالا ہے ۔فاسق ہے ۔فاجر ہے ۔مرتد ہے ۔مگر جب میں نے نہ قرآن میںکوئی تغیر کیا اورنہ پہلی شریعت کا جس کو آنحضرت ﷺ لائے تھے ایک شوشہ اور نقطہ میں نے بدلا بلکہ میں قرآن اور احکام قرآنی کی خدمت اورآنحضرت ﷺ کے پاک مذہب کی خدمت کے واسطے کمربستہ ہوں اور جان تک میں نے اپنی اسی راہ میں لگادی ہے ۔اورمیرا یقین کامل ہے کہ قرآن کے سواجو کامل اکمل اورمکمل کتاب ہے اوراسکی پوری اطاعت اور بغیر آنحضرت ﷺ کی پیروی کے نجات ممکن ہیں نہیں اورقرآن میں کمی بیشی کرنے والے اورآنحضرت ﷺ کی اطاعت کا جوا اپنی گردن سے اتار نے والے کو کافر اورمرتد یقین کرتا ہوں تو پھر اس صورت میں اورباوجود میری صداقت کے ہزارہانشان ظاہر ہوجانے کے جو کہ اللہ تعالیٰ نے آج تک میری تائید میں آسمان اور زمین پر ظاہر کئے پھر مجھے جو شخص کاذب اور مفتری اوردجال کے نام سے پکارتا ہے یا جو میری پروانہیں کرتا اور میری آواز کی طرف کان نہیں دھرتا یقینا جانوکہ خداتعالیٰ بغیر مواخذہ اسے ہرگز ہرگز نہ چھوڑے گا۔ اسلام کی کشتی غرق ہونے کو ہے ۔ زمانہ شہادت دے رہا ہے اوروقت پکار پکار کر ضرورت کو محسوس کررہا ہے ۔ اندرونی حالت ایسی خطرناک ہے کہ اس سے ہرگز ہرگز کسی کا دل مطمئن اورخوش نہیں ہوسکتا ۔بیرونی حملے ایسے خطرناک ہیں کہ قریب ہے کہ اسلام کو بیخ وبن سے اکھاڑ پھینکیں تو کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ کسی کو خداتعالیٰ اسلام کی حمایت کے واسطے مبعوث فرماتا اورکوئی مجدد بھیجتا جو اسلام کی ڈوبتی نائو کو سنبھال لیتا ۔صدی کاسر بھی گذرگیا مگر گل وعدے جھوٹے ہی جھوٹے نکلے ؟توپھر تم ہی بتائو کہ کیا ابھی وہ وقت نہیں کہ خدااسلام کی خبر گیری کرتا؟یاکیا کوئی اس سے بھی زیادہ خطرناک اورنازک حالت ہوگی؟کیا جب اسلام بالکل مر ہی جاویگا اور اس میں کوئی دم باقی نہ رہیگا اس وقت کوئی آویگا ؟پھر ایسے آنیوالے سے کیا فائدہ اورکیا حاصل ؟
یادرکھو کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو پھر اسلام بھی جھوٹا ہے اوراگر اسلام بھی دوسروں کی طرح ایک مردہ مذہب ہے توپھر اسلام میں کیا بڑائی ہے اوراس کی کیا خصوصیت ؟توحید جس کا تم کو ناز ہے اس کے توبرہمواورآریہ بھی دعویدار ہیں ۔ ایک شخص نے اسی لاہور میں ایک دفعہ لیکچر دیا تھا کہ ہم لوگ لاالٰہ الا اللہ کے قائل ہیں پھر ہمیں