تفکرات میں ہی غرق ہوں اور خدا کا خانہ بالکل خالی پڑا رہے ۔ مومن وہ کہلاتا ہے کہ ہلاکت کے قریب بھی پہنچ جاوے مگر خدا کو نہ چھوڑے ۔ ایمان کا یہ ایک نشان ہے کہ آخر کار تک کل امور اسی کے ہاتھ میں یقین کرے اور ناامید نہ ہو ۔
بادشاہ اور خلیفہ المسلمین اور امیر المومنین کہلا کر بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے بے پروائی اچھی بات نہیں مخلوق سے اتنا ڈرنا کہ گویا خد ا کو قادر ہی نہیں سمجھتا ۔ یہ ایک قسم کی سخت کمزوری ہے ۔لوگ کہتے ہین کہ وہ خادم الحرمین ہیں مگر ہم کہتے ہیں کہ حرمین اس کے محافظ ہیں ۔ حرمین کی برکت اور طفیل ہے کہ اب تک وہ بچا ہواہے ۔ جو مذہبی آزادی اس ملک میں ہمیں نصیب ہے وہ مسلمان ممالک میں خود مسلمانوں کو بھی نصیب نہیں ۔ دیکھو کس آزادی سے ہم کام کر رہے ہیں اور پھر کیا اثر ہماری تالیفات کا ملک پر ہوا ہے ۔ قادیان میں ہمیشہ پادری لوگ آیا کرتے تھے۔ ان کے خیمے ہمیشہ قادیان کے باہر کی طرف نصب کئے جاتے تھے اور پھر اکر اپنا وعظ کیا کرتے تھے۔ مگر اب عرصہ پندرہ برس کا ہوتا ہے کہ کبھی کسی پادری کی شکل بھی نہیں نظر آئی۔ ہمیشہ کہا کرتے تھے ۔ اور مسلمانون کو دعویٰ سے بلایا کرتے تھے ۔ کہ کوئی ان سے مباحثہ کرے اور کہتے تھے کہ نعوذباللہ آنحضرت ﷺ سے کوئی معجزہ ظاہر نہیں ہوا۔ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ زندہ نبی کے مضمون پر بحث کی جاوے ۔ مگر اب یہ معاملہ ہے ہم بلاتے ہیں ۔ انعام دیتے ہیں ۔ مگرکوئی ادھر آتا ہی نہیں گویا وہ پہلو ہی بدل دیا ہے ۔ ہم جنانتک کوئی طریق اتمام حجت کا ہو سکتا ہے کرنے کو ہر وقت تیار ہیں ۔
اسلام پر بیرونی حملے
وہ وقت بھی آپ کو یاد ہو گا کہ کہا کرتے تھے کہ قرآن میں ایک بھی معجزہ نہیں ہے ۔ غلبت الروم ( الروم:۳) والی پیشگوئی محض ایک اٹکل تھی ۔ جو آنحضرت ﷺ نے ( نعوذباللہ) دونو طاقتوں کا مقابلہ کرنے سے کر دی تھی ۔ نوبت یہاں تک تھی ۔
پھر ایک اور خطر ناک دھبہ ہمیشہ سے اسلام کے پاک اور نورانی چہرہ پر لگاتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے ۔ غرضکہ طرح طرح کے الزامات اوعر بے جا اعتراضات کا ایسا طوفان بے تمیزی برپا کر رکھا تھا۔ ان کی کتابوں اور رسائل کو جو انہوں نے اسلام کے برخلاف اس نصف صدی میں لکھی ہیں جمع کیا جاوے تو میرے خیال میں ایک پہاڑ بنتا ہے ۔ جاننے والے جانتے ہیں کہ اتنے حملے نہ کبھی کسی نبی پر کئے گئے اور نہ اتنی گندہ دہانی کسی نبی کے مقابل پر کی گئی اور جب سے دنیا پیدا ہوئی نہ کسی کو اتنی گا لیاں دی گئیں اور نہ کسی نبی کی اتنی ہتک کی گئی ۔
آریوں کو دیکھو ان کی کتابوں میں تو اتنا گند بھر ا پڑا ہے کہ کوئی باغیرت مسلما ن میں سمجھتا ہوں کہ ان کتابوں کی ایک سطر بھی پڑھ نہیں سکتا۔ خصوصاً اگر لیکھرام کی کتابوں کو دیکھا جاوے اصل میں یہ لو گ اسلا م کو ایک ذلیل اور