نہیں وہ ہرگز نہیں مومن نہیں ہوسکتا ۔ اسے ایک دن قرآن کو بھی چھوڑنا پڑے گا۔
پس قرآن شریف میں جس شخص کا نام خاتم الخلفا ء رکھا گیا ہے اسی کانام احادیث میں مسیح موعود رکھا گیا ہے اوراسی طرح سے دونوناموں کے متعلق جتنی پیشگوئیاں ہیں وہ ہمارے ہی متعلق ہیں ۔ خلیفہ کہتے ہیں پیچھے آنے والے کو ۔ اورکامل وہ ہے جو سب سے پیچھے آوے ۔ اورظاہر ہے کہ جو قرب قیامت کے وقت آوے گا وہی سب سے پیچھے ہوگا۔ لہٰذا وہی سب سے اکمل اورافضل ہوا۔ صرف تغیر الفاظ ہی ہے ۔ قرآن شریف نے خلیفہ کے لفظ سے پکارا ہے اور حدیث میں اس کو مسیح موعود کے نام سے نامزد کیا گیا ہے ۔ رہا یہ کہ ہمارے اس دعویٰ کا ثبوت کیا ہے ۔ سویادرکھو کہ ہماری صداقت کا ثبوت وہی ہے جو ہمیشہ سے انبیاء اورماموروں کا ہوتا رہا ہے ۔آنحضرت ﷺ کی نبوت کا جو ثبوت کوئی شخص پیش کرسکتا ہے اسی دلیل سے ہم اپنے دعویٰ کا صدق ظاہر کرسکتے ہیں۔خداتعالیٰ کی طرف سے آنے والے خداتعالیٰ ہی کی گواہی سے سچے ٹھہراکرتے ہیں۔دعویٰ توصادق بھی کرتا ہے اور کاذب بھی۔ اورنفس دعویٰ کرنے میں تو دونوں یکساں ہیں مگر ان میں مابہ الامتیاز بھی تو ہوتا ہے ۔
بھلا فرض کرو کہ مسیح موعودؑکا ذکر قرآن میں بھی نہ ہوتا اورحدیث میں بھی پایا نہ جاتا تو پھر کیا تھا؟پھر بھی صادق اپنے نشانوں سے شناخت کرلیا جاتا ۔ دیکھو حضرت موسیٰ کا ذکر بھلا کس پہلی کتاب میں درج تھا ؟کوئی بتاسکتا ہے کہ حضرت موسیٰؑ کے آنے کی خبر اورپیشگوئی کس کتاب میں موجود تھی ؟پھر حضرت موسیٰ کس طرح نبی مان لئے گئے ؟یادرکھو کہ خداتعالیٰ کی تازہ بتازہ گواہی ہی صدق کی دلیل ہوسکتی ہے۔صرف دعویٰ بلادلیل صد ق کی دلیل ہرگز نہیں ہوسکتا ۔بلکہ جس دعویٰ کے ساتھ خدائی شہادت نہ ہو وہ جھوٹا ہے اورخدا کے مواخذہ کے قابل ہے ۔ جھوٹے مدعی کو خداخود ہلاک کرتا ہے اور اس کو مہلت نہیں دی جاتی کیونکہ وہ خداپر افتراء کرتا ہے اورحق وباطل میں گڑبڑڈالنا چاہتا ہے ۔
میں اسی شریعت کی خدمت اورتجدید کے واسطے آیا ہوں
میں کوئی نئی بات نہیں لایا اورنہ ہی میں نے کوئی نئی شریعت قائم کی ہے ۔میں اسی شریعت کی خدمت اور تجدید کے واسطے آیا ہوں جو آنحضرت ﷺ لائے تھے اورمیری سچائی دعویٰ کے لئے بھی منہاج نبوت پر ہی نشان موجود ہیں ۔ میں نے اپنی کتابوں میں ان کا ذکر کیا ہے ۔ ابھی ایک تازہ کتاب حقیقہ الوحی میں نے لکھی ہے اس کا مطالعہ کرکے دیکھ لیا جاوے کہ کسقدر نشان خداتعالیٰ نے میری تائید کے واسطے ظاہر فرمائے ۔ کیا یہ کسی جھوٹے کے واسطے بھی دکھائے جاتے ہیں ؟
دیکھو بعض انبیاء صرف ایک ہی معجزہ سے صادق قبول کرلئے گئے ۔مگر یہاں توہزاروں نشان موجود ہیں ۔پھر ہم اگر کسی نئے دین کا دعویٰ کرتے ۔ کتاب اللہ کے خلاف کوئی نیا حکم اپنی طرف سے بیان کرتے ۔ سنت رسول