کی راہ کو نہیں چھوڑا ۔ سنا گیا ہے کہ سلطان روم نماز جمعہ کے واسطے مسجد جاتا ہے اورفقراء کو ملتا ہے ۔
اس زمانہ کی سب سے اہم ضرورت
فرمایا :۔ ہمارے اصول میں یہ بات ہے کہ سچائی کو دنیا میں پھیلا یا جائے ۔ اس زمانہ میں بڑی ضرورت یہ ہے کہ خداتعالیٰ کی ہستی کو ثابت کیا جاوے ۔
قول موجہ
فرمایا :۔ قول موجہ صفت انبیاء ہے
اونٹ کی سواری کا طبی فائدہ
فرمایا :۔ اونٹ کی سواری بھی محلل ہے ۔ امراض ذیابیطس ۔سلسل البول کو مفید ہے ۔
مبلغ کیلئے ایک اہم بات
فرمایا :۔
مبلغ کو چاہئیے کہ امراء کو جو لمبا کلام نہیں سن سکتے ایک چھوٹا سا ٹوٹکا سنائے جو سیدھا کان کے اندر چلا جائے اوراپنا کام کرے ۔
تعددازدواج تعددازدواج کا ذکر تھا ۔فرمایا کہ :۔
شریعت حقہ نے اس کو ضرورت کے واسطے جائز رکھا ہے ۔ایک لائق آدمی کی بیوی اگر اس قسم کی ہے کہ اس سے اولاد نہیں ہوسکتی تووہ کیوں بے اولاد رہے اور اوراپنے آپ کو بھی عقیم بنالے۔ ایک عمدہ گھوڑاہوتا ہے تو اس کی نسل بھی قائم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ انسان کی نسل کو کیوں ضائع کیا جاوے ؟پادری لوگ دوسری شادی کو زنا کاری قرار دیتے ہیں توپھر پہلے انبیاء کی نسبت کیا کہتے ہیں۔ حضرت سلیمان کی کہتے ہیں کئی سو بیویا ں تھیں اورایسا ہی حضرت دائود کی تھیں ۔ نیت صحیح ہو اورتقویٰ کی خاطر ہو تو دس بیس بیویاں بھی گناہ نہیں ۔ اگر نعوذ باللہ عیسائیوں کے قول کے مطابق ایک سے زیادہ نکاح سب زنا ہیں تو حضرت دائود کی اولاد سے ہی ان کا خدا بھی پیدا ہوا ہے ۔ تب تو یہ نسخہ اچھا ہے اوربڑی برکت والا طریق ہے ۔