پادری لوگ نکمی باتوں کی طرف جاتے اور اصل امر کو نہیں دیکھتے ۔ انجیل میں لکھا ہے جس کے اندررائی کے برابر ایمان ہے وہ پہاڑ کو کہے کہ یہاں سے اٹھ کر وہاں چلا جاتو وہ چلا جائے گا ۔عیسائیوں کو چاہئیے کہ اپنے ایمان کا ثبوت دیں ورنہ سب بے ایمان ہیں ۔ مسلمان میں ہمیشہ ایسے لوگ ہوتے رہے ہیں جنہوں نے نشانات دکھلائے ۔
ایک سرکاری افسر کی ملاقات کے وقت فرمایا :۔
خدا وہ دن لائے کہ روحانی ملاقاتیں ہوں ۔جسمانی ملاقات کوئی شئے نہیں نہ زبان کو ئی شے ہے دل چاہیئے ۔
فرمایا :۔
جس قد ر کوئی شخص انصاف اختیار کرتا ہے اسی قدر روشن ضمیر ہوجاتا ہے ۔
فرمایا :۔ جو لوگ اس نبی کی تکذیب کرتے ہیں وہ سب انبیاء کے مکذب ہیں ۔
فرمایا :۔ دین آسمان سے آیا ہے اورہمیشہ آسمان سے ہی اس کو آبپاشی حاصل ہوتی ہے ۔۱؎
ا ۵اپریل ۱۹۰۸ئ
بوقت ظہر
لوگوں کے پیچھے پڑنا مومن کا کام نہیں ہے
ایک شخص کا خط حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ فلاں شخص نماز نہیں پڑھتا ‘روزے نہیں رکھتا ‘یہ ہے ‘وہ ہے ‘اس کو کافر کہنا چاہئیے یا نہیں ۔وہ احمد ی ہے یا نہیں ؟
۱؎ بدر جلد ۸نمبر ۷۔۸۔۹صفحہ نمبر ۳ مورخہ ۲۴‘۳۱دسمبر ۱۹۰۸ئ