اورمخلص بندوں کے حق میں بباعث ان کے کمال صدق اور محبت کے بیٹے کا لفظ بولا ہے۔اس طرح سے حضرت عیسیٰ ؑ بھی انہی کی ذیل میں ہیں۔ حضرت عیسیٰ میں کوئی ایسی بڑی طاقت نہ تھی جو اور نبیوں میں نہ پائی جاتی ہو اور نہ ہی ان میں کوئی ایسی نئی بات پائی جاتی ہے جس سے دوسرے محروم رہے ہوں ۔اگر حضرت عیسیٰ میں مرد ے زندہ کرنے کی طاقت تھی تو اب بھی ان کا پیرومردے زندہ کرکے دکھائے ۔مردے زندہ کرنے تو درکنار بلکہ ہمارے مقابلہ میں کوئی نشان ہی دکھادیوے۔
دیکھو انسان اپنی انسانی حدود اور ہیئت کے اندر ترقی مدارج کرسکتا ہے نہ یہ کہ وہ خدابھی بن سکتا ہے جب انسان خدابن ہی نہیں سکتا تو پھر ایسے نمونے کی کیا ضرورت جس سے انسان فائدہ نہیں اٹھاسکتا ۔انسان کے واسطے ایک انسانی نمونے کی ضرورت ہے جو کہ رسولوں کے رنگ میں ہمیشہ خداکی طرف سے دنیا میں آیا کرتے ہیںنہ کہ خدائی نمونہ کی جس کی پیروی انسانی مقدرت سے بھی باہر اور بالاتر ہے ۔ہم حیران ہیں کہ کیا خدا کا منشاء انسانوں کو خدابنانے کا تھا کہ ان کے واسطے خدائی کا نمونہ بھیجا تھا ۔پھریہ اوربھی عجیب بات ہے کہ خداہوکر پھر یہود کے ہاتھ سے اتنی ذلت اٹھائی اوررسوا ہوااور ان پر غالب نہ آسکا بلکہ مغلوب ہوگیا۔
سوال :۔ آپ نے جو دعویٰ کیا ہے اس کی سچائی کے دلائل کیا ہیں؟
جواب :۔میں کوئی نیا نبی نہیں ۔مجھ سے پہلے سینکڑوں نبی آچکے ہیں۔ توریت میں جن انبیاء کا ذکر ہے اورآپ ان کو سچامانتے ہیں۔ جو دلائل ان کی صداقت کے اوران کو نبی اورخداتعالیٰ کا فرستادہ یقین کرنے کے ہیں وہ آپ پیش کریںانہی دلائل میں میری صداقت کا ثبوت مل جائے گا۔ جن دلائل سے کوئی سچانبی مانا جاسکتا ہے وہی دلائل میرے صادق ہونے کے ہیں ۔میں بھی منہاج نبوت پر آیا ہوں۔
سوال :۔ نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ سے وہ دلائل سنیں جن سے آپ کو اپنے صدق کا یقین ہو اورآپ کو کیسے معلوم ہواکہ آپ نبی ہیں ؟
جواب :۔ خداتعالیٰ نے ہمیں اپنے کلام سے اس بات کا علم دیا ہے اورخداتعالیٰ کی طرف سے آنیوالے لوگوں کے ساتھ خدائی نشان ہوتے ہیں جوکہ اقتداری اورغیب پر مشتمل زبردست پیشگوئیوں کے رنگ میں انکو عطا کئے جاتے ہیں۔ کوئی دشمن ان پر فتح نہیں پاسکتا اورباوجود کمزور اورناتواں اوربے سروسامان ‘بے یارومددگار ہونے کے انجام کار انہی کی فتح ہوتی ہے ان کی مخالفت کرنے والوں کا نام ونشان مٹادیا جاتاہے منجملہ ہزاروں نشانات کے آپ لوگوں کے واسطے توایک ڈوئی کا معاملہ ہی جو کہ آپ کے ملک میں ہی ظہور میں آیا۔اگر غور کریں تو کافی ہے ۔وہ دعویٰ کرتا تھا کہ مسیح خداہے ۔مگر ہمارے خدانے ہم پر یہ ظاہر کیا کہ وہ خدانہیں بلکہ ایک