میں سے ایک زبردست اور اقتداری پیشگوئی ہے پوری ہو رہی ہے تو ایمان لانا چاہیے کہ مسیح موعود بھی موجو د ہے ۔
زلازل اور طاعون کا سلسلہ
فرمایا کہ :۔
زلازل اور طاعون کا سلسلہ بھی حکام وقت کے دورہ کی طرح دورہ ہی کر رہا ہے ۔جس طرح حکام وقت اپنے انتظامی دوروں میں جہاں کوئی سر کشی یا بد نظمی پاتے ہیں اس کی اصلاح کرتے ہیں اسی طرح زلازل اور طاعون بھی ملک کے مختلف حصوں میں دورہ کر رہے ہیں ۔بعض ممالک میں سنا گیا ہے کہ زلزلوں سے پہاڑ گر گئے اور شہروں کے شہر فناء ہو گئے۔ یہی حال طاعون کا ہے جب لوگ کسی قدر وقفہ دیکھ کر مطمن ہو جاتے ہیں اور گناہ اور غفلت میں ترقی کرنے لگ جاتے ہیں تو پھر خدا طاعون کو ان کی سر زنش اور سر کوبی کے واسطے بھیج دیتا ہے ۔پس بے فکر اور مطمئن نہیں ہونا چاہئیے بلکہ قبل اس کے کہ کوئی مصیبت اچانک آن پکڑے اپنی اصلاح میں لگے رہنا چاہئیے اور توبہ استغفار میں مشغول ہونا چاہیے ۔
اللہ تعالیٰ کے اقتداری نشانات
فرمایا :۔
خدا جب کسی کام کو کرانا ہی چاہتا ہے تو گردن سے پکڑ کر بھی کرا دیتا ہے ۔اس کے منوانے کے عجیب عجیب رنگ ہیں ۔چنانچہ ایک مسلمان بادشاہ کا ذکر ہے کہ اُس نے امام موسیٰ رضا کو کسی وجہ سے قید کر دیا ہوا تھا ۔ خدا کی قدرت ایک رات بادشاہ نے اپنے وزیر اعظم کو نصف رات کے وقت بلوایا اور نہایت سخت تاکید کی کہ جس حالت میں ہو اسی حالت میں آجاؤ حتی کہ لباس بدلنا بھی تم پر حرام ہے ۔وزیر حکم پاتے ہی ننگے سر ننگے بدن فوراً حاضر ہوئے اور اس جلدی اور گھبراہٹ کا باعث دریافت کیا۔ بادشاہ نے اپنا ایک خواب بیان کیا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ ایک حبشی آیا اور خوفناک ہے اس نے مجھے کہا ہے کہ امام موسیٰ کو ابھی چھوڑ دو ورنہ میں تمہیں ہلاک کر دوں گا اور اسے ایک ہزار اشرفی دے کر جہاں اس کا جی چاہیے رہنے کی اجازت دو ۔ سو تم ابھی جاؤ اور امام موسیٰ رضا کو قید سے رہا کر دو ۔ چنانچہ وزیر اعظم دقید خانہ میں گئے اور قبل اس کے کہ وہ اپنا عند یہ ظاہر کرتے امام موسیٰ رضا بولے کہ پہلے میرا خوب سن لو ۔ چنانچہ انہوں نے اپنا خواب یوں بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی ہے کہ تم آج ہی قبل اس کے صبح ہو قید سے رہا کئے جاؤ گے غرض یہ ہیں خدا تعالیٰ کے اقتدار نشانات ۔
شیعوں کے عقاید کا رد
فرمایا :۔
شیعہ لوگ جس راہ کو اخیتار کئے ہوئے ہیں ۔اس راہ سے تو نعوذ باللہ آنحضرت ﷺ کا سارا مذہب ہی بر باد جاتا ہے ۔دیکھو اذَا جَآ ئَ نَصرُ اللّٰہ ِ والفَتحُ وَرَآیتَ النَّاسَ