فوٹوگرافی ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا تھا کہ کیا عکسی تصوریر لینا شرعًا جائز ہے ۔؟ فرمایا :۔ یہ ایک نئی ایجاد ہے ۔پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں ۔بعض اشیاء میں ایک منجانب اللہ خاصیت ہے جس سے تصویر اُترتی ہے ۔اگر اس فن کو خا دم شریعت بنایا جاوے تو جائز ہے ۔ قضا ء نماز ایک شخص نے سوال کیا کہ چھ ماہ تک تارک صلوۃ تھا ۔ اب میں نے توبہ کر ہے کیا وہ سب نمازیں اب پڑھوں ؟ فرمایا :۔ نماز کی قضا نہیں ہوتی ۔ اب اس کا علاج توبہ ہی کافی ہے ۔۳؎ بلا تاریخ ۱؎ تین سال کے اندر طلب نشان والی پیشگوئی کے اشتہار کا انگریزی میں ترجمہ ہو کر لاہور میں طبع ہونے کے واسطے آیا ہوا تھا ۔ اس کو لیکر ہفتہ کی شام کو میں یہاں سے روانہ ہوا ۔ اور چھینہ کے سٹیشن پر اُتر کر دارالامان کو روانہ ہوا ۔ راستہ میں سے چراغ علی صاحب جو کہ شیخ حامد علی صاحب کے چچا ہیں نہایت مہربانی سے میرے ساتھ ہوئے اور میرا بوجھ اُٹھایا اور مجھے راستہ دکھایا اور ہم دارالامان میں پہنچے ۔فالحمد للہ علی ذلک ۔ نماز فجر کے وقت حضور اقدس کی زیارت مسجد میں ہوئی جس سے قلب کو نور حا صل ہوا اور نماز فجر کے بعد آپ نے وہ انگریزی اشتہار اول سے آخر تک سنا ۔ عبارت انگریزی پڑھ کر اور ہر ایک فقرہ کے سا تھ ترجمہ کر کے سنا یا اور اس کے بعدا ٓپ اندر تشریف لے گئے اور پھر