بلا تا ریخ محرم کی رسوم شیعہ تو اس غلطی میں تھے ہی ہمارے سنی بھائی بھی کچھ اس رنگ میں رنگین ہوتے جاتے ہیں اور محرم کے دنوں میں مرثیہ خوانی کی مجلسوں میں شریک ہوئے تعزئیے بناتے ہیں ۔ اور پھر کچھ شربت اور چاول وغیرہ تقسیم کرتے ہیں ۔ اس کے متعلق اما م الائمہ حجۃ اللہ خلیفہ اللہ علی الارض کا فتویٰ نقل کر دیا جا تا ہے کہ کم از کم ہمارے احمدی بھائی ہی اس سے الگ رہیں ۔ نیا ز مند اکمل نے سوال کیا کہ محرم کی دسویں کی جو شربت وچاول وغیرہ تقسیم کرتے ہیں اگر یہ اللہ بہ نیت ایصال ثواب ہو تو اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے ( ماموں کے نام پر دینا حسب آیت وَمَا اُھلَّ بہ لغیرِ اللّٰہِ ( البقرۃ : ۱۷۴) حرام ہے ۔ فرمایا :۔ ایسے کاموں کے لئے دن اور وقت مقرر کر دینا ایک رسم وبدعت ہے اور آہستہ آہستہ ایسی رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہے ۔ پس اس سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ایسی رسموں کا انجام اچھا نہیں ۔ابتداء میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اخیتار کر لیا ہے اس لئے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں جب تک ایسی رسول کا قلع قلمع نہ ہو عقائد باطلہ دور نہیں ہوتے ۱؎ بلا تاریخ خواب تعبیر طلب ہوتی ہے کسی نے اپنا خواب بیان کیا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ گجرات میں انجیر ہو تی ہے اس کا شربت نبوا کر بیو فرمایا :۔ خواب تعبیر طلب بھی ہوتی ہے ۔ انجیر گرمی سے بچاتی ہے ۔ قرآن شریف میں بھی تین کا ذکر ہے مگر وہاں اور اشارا ہیں ۔ اس سے ثبوت نبوت دیا گیا ہے ۔ طبابت ظنی علم ہے علم طبابت ظنی ہے کسی کو کوئی دوا پسند کسی کو کوئی ۔ ایک دوا ایک شخص کے لئے مضر ہوتی ہے دوسرے کے لئے وہی دو نافع دوائیوں کا راز اور شفا دینا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے کسی کو یہ علم نہیں ۔ کل ایک دوائی میں استعمال کرنے لگا تو الہام ہوا ’’خطرناک