یہ باتیں ہو ں گی ۔ اس لئے فرماتا ہے کہ وہ دجال گروہ ضالین کا ہی ہے جو طرح طرح کے پیر ایوں میں لو گوں کو گمراہ کرتے پھرتے ہیں اور بڑے بڑے وعدے دے دے کر خدا تعالیٰ کی کتابوں میں تحریف وتبدیل کرتے ہیں اور لوگوں کو خدا تعالیٰ کے حکموں سے بالکل روگردان کر رہے ہیں یہاں تک کہ سور جیسی گندی چیز کو بھی حلال خیال کر رہے ہیں۔حالانکہ توریت میں سور خا ص طور پر حرام کیا گیا ہے اور خو د مسیح ؑ نے بھی کہا ہے کہ سوروں کے آگے موتی مت ڈالو ۔
اور ایسا ہی کفارہ جیسا گندہ مسئلہ ایجاد کر کے انہوں نے گناہوں کے لئے ایک وسیع میدا ن تیار کر دیا ہے خواہ انسان کیسے ہی کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہو ۔ مگر یسوع کو خدایا خدا کا بیٹا سمجھنے سے وہ عیب جاتے رہینگے اور انسان نجات پا جائے گا ۔اب بتلاؤ کیا یہ صاف سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ وہی گمراہ کرنے والا گر وہ ہے جس کو احادیث میں دجال اور قرآن کریم میں ضالین کر کے پکارا گیا ہے ۔
کسر صلیب اور قتل خنز پر
اور پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ صحیح بخا ری میں آنے والے مسیح کی نسبت ( جو کہ اس وقت آگیا ہے ) جو لکھا ہے کہ یَکسِرُ الصَّلیبَ وَیَقتُلُ الخَنزیرَ یعنی وہ صلیبوں کو توڑیگا اور خنزیرون کو قتل کرے گا تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ جنگلوں میں چوہڑوں اور چماروں کی طرح کاشکار رکھیلتا پھر یگا اور گرجوں پر چڑ ھ کر صلیبیں توڑنا پھر یگا ۔بلکہ اصل بات یہ ہے کہ خنز یر نجا ست کھانے والے کو کہتے ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ وہ نجا ست جانوروں کی ہی ہو ۔بلکہ جھوٹ اور دروغ کی جو نجاست ہے وہ سب سے گندی اور بد بودار نجا ست ہے اس لئے ایسے لوگوں کو جو ہر وقت جھوٹ اور فریب سے دنیا کو گمراہ کرتے رہتے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے خنز پر نا م رکھا ہے اور یہ فرمایا یَکسِرُ الصَّلیب تو اس کے یہ معنے نہیں کہ مسیح جب آوے گا تو پتھر تانبے اور لکڑی وغیرہ کی صلیبوں کو جو پیسے پیسے پر فروخت ہوتی ہیں توڑنا پھرے گا ۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ صلیبی مذہب کی بنیاد کو توڑے گا اب دیکھ لو کہ اُن کے مذہب کا تمام دارو مدار تو عیسی کی زندگی پر ہے اور یہ نہیں کہ دوسرے انبیاء کی طرح وہ زندہ ہے بلکہ وہ ایسا زندہ ہے کہ پھر دوبارہ دنیا میں آئے گا اور خلقت کا فیصلہ کر گے گا اور پھر معلوم نہیں کہ مسلمانوں میں عیسیٰ کی زندگی کا مسئلہ کہاں سے آگیا بد قسمتی سے انہوں نے بھی عیسائیوں کی ہاں میں ہاں ملائی شروع کر دی ۔
غرض سمجھنا چاہئیے کہ عیسائیوں کے مذہب کی بنیاد تو صرف عیسی ٰ کی زندگی پر ہے جب وہ مر گیا تو پھر ان کا مذہب بھی ان کے ساتھ ہی مر گیا ۔
لدھیانہ نہ میں ایک دفعہ ایک پادری میر ے پاس آیا ثنا ئے گفتگو میں میں نے اسے کہا کہ عیسی کی موت ایک معمولی سی بات ہے ۔ اگر تم مان لو کہ عیسی مر گیا ہے تو اس میں تمہارا کیا ہرج ہے تو اس پر وہ کہنے لگا کہ کیا یہ