بچارے کو پکڑ لیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ اس کو قتل کر دیا جاوے ۔آخر بڑی سفارش کے بعد جان سے تو بچ گیا لیکن اس کا ہاتھ ضرور کا ٹا گیا ۔ ایسے ہی ایک گائے کے مقدمہ میں ایک دفعہ پانچ ہزار غریب مسلمان قتل کئے گئے ۔
اب دیکھو کہ اس حکومت کا وجود ایک مبارک وجود ہے یا نہیں ۔ایک حدیث میں آیا کہ کہ تمہارا حاکم بد ہو تو وہ بد نہیں ۔ اصل میں تم ہی بد ہو ۔ سو یا د رکھو کہ یہ لوگ بڑے انصاف پسند ہو تے ہیں ۔ہمارے مقدمہ میں ہی دیکھ لو ۱؎ کہ آتمارام نے سا ت سو روپیہ جرمانہ کر ہی دیا تھا مگر سیشن جج کے سامنے جن وہ کاغذات پیش ہوئے تو با وجود یہ کہ وہ عیسائی تھا مگر انصاف کی خا طر اُس نے تمام دن محنت کی اور پورے غور اور فکر کے بعد کرم الدین کو بُلا کر کہا کہ تم لئیم کے معنے ولد الزنا اور کذاب کے معنے بڑا جھوٹا کرتے ہو ۔ اگر کاسی کو اُلو کہا جائے تو اُلو چھوٹا کیا اور بڑا کیا َ؟ جو کچھ فیصلہ آتمارام نے کیا ہے وہ غلط ہے ۔ ہم نے جرمانہ واپس کر تے ہیں ۔اگر لئیم کذاب س بڑھ کر بھی تم کو کہا جاتا تو یہ شخص حق رکھتا تھا ۔
اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ ہندوؤں سے باکل جوڑ نہ رکھیں ۔اگر انگریز آج یہاں سے نکل جاویں تو ہندو مسلمان کی بوٹی بوٹی کر دیں ۔
ضالین سے مراد انگریز نہیں بلکہ عیسائی پا دری ہیں
اب نتیجہ یہ ہے کہ جو میں نے ضالین کہا ہے تو اس سے مراد عیسائی اور پادری ہیں انگریز اس سے مراد نہیں ۔ کیونکہ انگریز تو اکثر ایسے ہوتے ہیں جنہوں نے ساری عمر میں ایک دفعہ بھی انجیل پڑھی ہوئی نہیں ہوتی ۔ ان پا دریوں پر اسلام ایک بڑا بھاری صدمہ ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس کو وہ مغلوب نہیں کر سکتے ۔
آریہ مذہب
آریوں کا کیا جن کے مذہب میں نیوگ جیسی گندی رسم موجود ہو اور جن کو حکم ہو کہ اولاد کی خا طر اپنی جوان اور پیاری بیوی کو غیر آدمی سے ہمبتر کر ا لیا کرو او ر جو باوجود اس کے کہ خود جو ان اور تندرست ہوتے ہیں اپنی پاک دامن عورت کو دوسرے نوجوانوں سے ہمبستر کر اکے دس پتروں تک اولاد حا صل کر سکتے ہیں جن کا پر میشر ایک مکھی تو در کنار ذرہ بھی پیدا نہ کر سکتا ہو وہ کب کسی مذہب پر غلبہ پا سکتے ہیں ۔
عیسائیت کا عظیم فتنہ
عیسائی تو اسلام کے مقابلہ پر کسی صورت میں نہیں ٹھہر سکتے کیوں کہ انہوں نے ایک انسان کو جسکا باپ بھی موجود تھا ۔ چار بھائی اور دو بہنیں بھی