کا ہمارے اشد العدؤت یعنی مولوی محمد حسین صاحب نے اسی زمانہ میں ریویو بھی لکھا تھا اور اسی کتاب براہین احمدیہ میں آنے والی مخلوق کی صاف طور پر پیشگوئی درج ہے اور یہ کوئی معمولی پیشگوئی نہیں بلکہ عظیم الشان پیشگوئی ہے اور وہ یہ ہے ۔ الہامات الہیہٰ یَا تیکَ من کُلِّ فَجِِ عمیقِِ ۔یَاتُونَ من کُلّ فجِِ عَمِیقِ ۔یَنصُرُکَ اللّٰہُ من عندہِ ۔یَرفَعُ اللّٰہُ ذکرَکَ وَیُتمُّ نعمَتَہُ عَلَیکَ فِی الدُّنیا والٓا خرۃِ ص۲۴۱ اِذَ اجَآ ئَ نَصرُ اللّٰہ والفتحُ وانتَھیٰ آمرُ الزَّمَا نِ آلینَا آلَیسَ ھذا بالحق َ ص ۱۴۰ وَمَا کَانَ اللّٰہ لیترَکَکَ حتَّی یمیزَ الخَبیثَ منَ الطَّیبِ ص ۴۹۱ فَحَانَ آن تعَانَ وَتُعرَفَ بینَٓ الناسِ ص۴۸۹ انی نَا صرُکَ ۔اِنی اُحافطُکَ ۔انی جَا علُکَ للناَّسِِ امَامًا ص ۵۰۸ یہ اس کی عبارت ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر چہ اس وقت تو اکیلا ہے مگر وہ زمانہ تجھ پر آنے والا ہے کہ تو تنہا نہیں رہے گا ۔فوج در فوج لوگ دور دراز ملکوں سے تیرے پاس آئیں گے اور آپ جانتے ہیں کہ جب اسقدر مخلوق آئے گی تو آخر اُن کے کھانے کے واسطے بھی انتظام چاہئیے اس لئے فرمایا یَا تیکَ من کُلِّ فَجِِ عمیقِِ یعنی وہ لو گ تحفے تحائف اور ہزاروں روپے تیر ے لئے لے کر آویں گے ۔پھر خد ا فرماتا ہے ۔ وَلَا تُصَعر لخلقِ اللّٰہ وَلَا تَسئم مِن النَّاس ص۲۴۲ٰ یعنی کثرت سے مخلوق تیرے پاس آئے گی ۔اس کثرت کو دیکھ کر گھبرانہ جانا اور ان کے ساتھ کج خلقی سے پیش نہ آنا ُپیشگوئی کے وقت قادیان کی حالت اس وقت جب کہ یہ الہام براہیں احمدیہ میں شائع کئے گئے تھے قادیان ایک غیر مشہور قصبہ تھا ۔اور ایک جنگل کی طرح پڑا ہوا تھا ۔کوئی اسے جانتا بھی نہ تھا اور اتنے لوگ جو یہاں بیٹھے ہیں کون کہہ سکتا ہے کہ اس وقت بھی اس کی یہی شہرت تھی ۔بلکہ تم میں سے تقریباً سب کے سب ہی اس گاؤں سے نا واقف تھے ۔ اب بتلاؤ کہ خدا کے ارادہ کے بغیر آج سے پچیس چھبیس برس پیشتر اپنی تہنائی اور گمنامی کے زمانہ میں کوئی کس طرح دعویٰ کر سکتا ہے کہ مجھ پر ایک زمانہ آنے ولا ہے جب کہ ہزار ہا لوگ میرے پاس آئیں گے اور طرح طرح کے تحفے اور تحائف میرے لیے لاویں گے اور میں دنیا بھر میں عزت کے ساتھ مشہور کیا جاؤں گا ۔ عظیم الشان معجزہ دیکھو جتنے انبیاء آج سے پہلے گزر چکے ہیں ان کے بہت سے معجزات تو نہیں ہو کرتے تھے بلکہ بعض کے پاس تو صرف ایک ہی معجزہ ہوتا تھا اور جس معجزہ کا میں نے بیان کیا ہے یہ ایک ایسا عظیم الشان معجزہ ہے جو ہر ایک پہلو سے ثابت ہے اوراگرکوئی نرا