اگر خدا کا خوف ہو تو پھر انسان ایسا نہیں کرتا ۔ اگر آپ زبان کو بند رکھیں تو بہتر ورنہ یاد رکھو اں کا نتیجہ تمہارے حق میں اچھا نہیں ہوگا ۔ ہر چہ دنا کند کند ناداں ایک بعد از کمال رسوائی سائیں صاحب نے کہا تو کیا میں یہ سب باتیں جھوٹ کہتا ہوں ؟ حضرت اقدس نے فرمایا :۔ میں اس کی نسبت کچھ نہیں کہہ سکتا ۔خدا جانے سچ کہتے ہو یا جھوٹ کہتے ہو ۔ سائیں صاحب بولے ۔ تو ں مسیح ہیں ۔ خلقت دابادشاہ ہیں ۔ اچھا میر واسطے دعا کر ‘‘۔ حضرت اقدس نے فرمایا :َ ہاں دعا کروں گا ۱؎ ۔ بلا تاریخ عقیقہ کے وسطے کتنے بکرے مطلوب ہیں ایک صاحب کا حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ اگر کسی کے گھر میں لڑکا پیدا ہو تو کیا یہ جائز ہے کہ وہ حقیقہ پر صرف ایک ہی بکراذبح کرے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جواب میں فرما یا کہ :۔ حقیقہ میں لڑکے کے واسطے دو بکرے ہی ضروری ہیں ۔لیکن یہ اس کے واسطے ہے جو صاحب مقدرت ہے اگر کوئی شخص دو بکروں کے خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا اور ایک خرید سکتا تو اس پر فرض نہیں کہ خواہ مخوہ قربانی کرے ۔ مسکین کو معاف ہے ۔ نماز تراویج ایک شخص نے سوال کیا کہ ماہ رمضان میں نماز تراویج آٹھ رکعت با جماع قبل خفتین مسجدوں میں پڑھنی چاہئیے یا کہ پچھلی رات کو اُٹھ کر اکیلے گھر میں پڑھنی چاہئیے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ :۔