میں سے گذر جانا بلکہ اس سے بھی ناممکن جب تک ابتلاؤں اور امتحانوں میں انسان پورا نہ اترے کچھ نہیں بنتا ؛۱؎ بلا تا ریخ چند سوالات کے جوابات ایک شخص نے حضرت اقدس کی خدمت با برکت میں چند سوال پیش کئے جو بمہ جواب ذیل میں درج کئے جاتے ہیں :۔ سوال نمبر ۱ :۔ زردشت نبی تھا یا نہیں ؟ حضرت اقدس نے فرمایا :۔ ہم تو یہی کہیں گے کہ اٰمنتُ باللّٰہ وَرُسُلہِ ۲ خد ا تعالیٰ کے کل رسولوں ۳؎پر ہمارا ایمان ہے مگر اللہ کریم نے اس سب کے نام اور حالات سے ہمیں آگاہی نہیں دی۴؎ ۔جیسے فرمایا ۔وَلَقَدَ آرسَسلنا رُسُلاًمّن قبلِکَ منھُم مَّن قَصَصنَا عَلَیکَ وَمنھُم مّن لَّم نَقصص عَلَیکَ ( المومن:۸۹)اتنے کروڑ مخلوقات پیدا ہوتی رہی اور کروڑ ہا لوگ مختلف مملک میں آباد رہے ۔یہ تو ہو نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ نے ان کو یونہی چھوڑ دیا ہوا اور کسی نبی کے ذریعہ سے ان پر اتمام حجت نہ کی ہو ۔آخر ان میں رسول آتے ہیں رہے ہیں ۵؎ ممکن ہے کہ یہ بھی انہیں میں سے ایک رسول ہوں مگر ان کی تعلیم کا صحیح صحیح پتہ اب نہیں لگ سکتا ۔کیونکہ زمانہ دراز گذر جانے سے تحریف لفظی اور معنوی کے سبب بعض باتیں کچھ کا کچھ بن گئی ہیں ۔حقیقی طور پر محفوظ رہنے کا وعدہ تو صرف قرآن مجید کے لئے ہی ہے مومن کو