کو رکھا گیا تھا ۔اب ہم کو کیا کرنا چاہئیے؟
حضرت نے فرمایا کہ :۔
اس کے عوض میں ماہ رمضان کے بعد ایک اور روزہ رکھنا چاہئیے ۔
جواز نکاح
سوال پیش ہوا کہ ایک احمدی لڑکی ہے جس کے والدین غیر احمدی ہیں والدین اس کی غیر احمدی کے سا تھ شادی کرنا چاہتے تھے ۔ اور لڑکی ایک احمدی کے سا تھ کرنا چاہتی تھی ۔ والدین نے اصرار کیا ۔ عمر اس کی اسی اختلاف میں بائیس سال تک پہنچ گئی ۔لڑکی نے تنگ آ کر والدین کی اجازت کے بغیر ایک احمدی سے نکاح کر لیا نکا ح جائز ہوا یا نہیں ۔؟
حضو ر نے فرمایا کہ :۔
نکا ح جائز ہو گیا
اما م مقتدیوں کا خیال رکھے
سوال پیش ہوا کہ ایک پیش امام ماہ رمضان میں مغر ب کے وقت لمبی سورتیں شروع کر دیتا ہے ۔مقتدی تنگ آتے ہیں کیونکہ روزہ کھول کر کھانا کھانے کا وقت ہوتا ہے ۔ دن بھر کی بھوک سے ضعف لاحق حال ہوتا ہے ۔بعض ضعیف ہوتے ہیں ۔اس طرح پیش امام اور مقتدیوں میں اختلاف ہو گیا ہے ۔
حضرت نے فرمایا کہ :۔
پیش امام کی اس معاملہ میں غلطی ہے اس کو چاہئیے کہ مقتدیوں کی حالت کا لحا ظ رکھے اور نماز کو ایسی صورت میں بہت لمبا نہ کرے ۔
ڈاڑھی بڑھانا اور مونچھیں کٹانا مستحن ہے
ڈاڑھی اور مونچھ کے متعلق ذکر آیا کہ نئے نئے فیشن نکلتے ہیں ۔
کوئی داڑھی منڈاتا ہے کوئی ہر دو ڈاڑھی اور مونچھ منڈاتا ہے ۔
حضرت نے فرمایا :۔ ستحن یہی بات ہے جو شریعت اسلام نے مقرر کی ہے مونچھیں کٹائی جائیں اور ڈاڑھی