وہ مانے یا نہ مانے آپ تبلیغ کا حق ادا کریں ۔ کیونکہ جو شخص تبلیغ کرتا ہے اس کو بہر حال ثواب مل جاتا ہے اور تم یہ امید نہ رکھو کہ مخالف تمہارے ساتھ خوش خلقی یا تہذیب سے پیش آئے گا ۔کیونکہ وہ تو مخالف ہے ہم کو بُرا جانتا ہے اس کے دل میں ہمارا ادب نہیں جب تک کہ وہ دشمن ہے اس کے دل میں نہ ہمارا ادب ہو سکتا ہے نہ اعزاز اور نہ اخیر اندیشی اور نہ وہ منصف مزاجی سے گفتگو کر سکتا ہے ۔ ایک دفعہ ایک ایلچی حضرت رسول کریم ﷺ کے پاس آیا ۔ وہ بار بار آپ کی ریش مبارک کی طرف ہاتھ بڑھا تا تھا اور حضرت عمر ؓ تلوار کے ساتھ اس کا ہاتھ ہٹاتے تھے آخر حضرت عمر ؓ کو آنحضرت ﷺ نے روک دیا ۔ حضرت عمر ؓ نے عرض کیا کہ یہ ایسی گستاخی کرتا ہے کہ میرا جی چاہتا ہے اس کو قتل کر دوں ۔مگر آنحضرت ﷺ نے اس کی تمام گستاخی حلم کے سا تھ برداشت کی ۔ سر شت زمین فرمایا :۔ سیالکوٹ ۔گجرات ۔گوجرانوالہ اور جہلم کے اضلاع کی سر زمین اپنے اندر اسلامی سر شت کی خا صیت رکھتی ہے ۔ ان اضلاع میں بہت لوگوں نے حق کی طرف رجوع کیا ہے ۔ اور کثرت سے مرید ہوئے ہیں ۔ان کی تبلیغ کے خا ص ذرائع پیدا کرنے چاہئیں ۔ ۱؎ فاتحہ خلف امام ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ فاتحہ خلف امام پڑھنا ضروری ہے ؟ فرمایا :۔ ضروری ہے ‘‘ رفع یدین اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ کیا رفع یدین ضروری ہے ؟ فرمایا کہ :۔ ’’ ضروری نہیں جو کرے تو جائز ہے ‘‘ رمضان کا چاند سیالکوٹ سے ایک دوست نے دریافت کیا ہے کہ یہاں چاند منگل کی شام کو نہیں دیکھا گیا بلکہ بدھ کو دیکھا گیا ہے ۔اس واسطے پہلا روزہ جمعرات