کو اس واسطے خود ہی خرید لیگا کہ چونکہ خرید وفروخت ہر دو اس کے اپنے ہاتھ میں ہیں ۔ جیسی تھوڑی قیمت سے چاہے خرید لے ۔تو یہ اس کے واسطے گناہ ہو گا ۱؎ ۔
بلا تا ریخ
القول الطیب
مومن کی فراست
بعض دوستوں نے حضرت اقدس کی خدمت میں ایک شخص کی سفارش کی کہ وہ اب اپنی اصلاح کر رہا ہے ۔
فرمایا :۔
اتَّقُو افرَاسَۃَ المومِنَ مومن کی فراست سے ڈرو ۔میری فراست اس کی حالت کو تم سے بہتر جانتی ہے ۔
فرمایا :َ ۔
ایک بزرگ کے پا س دو شیعہ آئے اور اپنے آپ کو سنی ظاہر کیا اور اس بزرگ سے سوال کیا کہ اتَّقُو افرَاسَۃَ المومِنَ کے کیا معنے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس کے یہ معنے ہیں کہ تم اپنے شیعہ پن سے توبہ کرواور سچے دل سے سنی مسلمان بن جاؤ
مثالی صبر وشکر
فرمایا :۔
بعض نادان خیال کرتے ہیں کہ مبارک احمد کا مرنا ہمارے واسطے سخت رنج اور صدمہ کو سبب ہوا ہے ۔ وہ نہیں جانتے کہ اس واقعہ پر خدا تعالیٰ نے کس قدر تشفی اور تسلی اور اپنی خوشنودی کا اظہار آپنی پاک وحی کے ذریعہ سے کیا ہے ۔ خد اتعالیٰ نے ہمارے صبر اور شکر اور والدہ مبارک احمد کے صبر پر جو خوشی کا اظہار کیا ہے اور فتح ونصرت کے وعدے دئیے ہیں اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ تیرے ہر قدم کے سا تھ ہوگا ۔یہ ایسی باتیں ہیں کہ والدہ مبارک احمد نے کہا کہ خدا تعالیٰ کا خوش ہو جانا مجھے ایسا پیارا ہے کہ اگر وہ ہزار مبارک احمد مر جائے تو مجھے اس کا غم نہیں ۔
حلم کی تعلیم
ایک دوست کو حضرت نے ایک مخالف کو کسی موقعہ پر سمجھانے کے واسطے تاکید کی ۔فرمایا :۔