ساتھیوں نے کہا کہ جاتو اور تیرا خدا کافروں سے لڑائی کرو۔ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ حضرت موسیٰؑ کو وعدہ کی زمین بھی اپنی عمر میں دیکھنی نصیب نہ ہوئی۔
مسیح موعودؑ تمام انبیاء کا مظہر ہے :۔ فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ نے ہمارا نام آدمؑ بھی رکھاہے۔ نوحؑ بھی رکھا ہے۔ موسیٰؑ بھی رکھاہے ۔ دائود ؑ ۔ سلیمان ؑ۔ عیسیٰؑ ۔محمدؐغرض بہت سے انبیاء کے نام ہم کو دیئے ہیں اور پھر یہ بھی فرمایا ہے کہ جَرِیُّ اللّٰہِ فِی حُلَلِ الْاَنْبِیَائِ جس میں یہ اشارہ ہے کہ مسیح موعود تمام ابنیاء گذشتہ کا مظہر ہے ۔ ہمارے مخالف مولوی ہم پر اس وجہ سے فتویٰ کفر لگاتے ہیں کہ ہم نے عیسیٰؑ ہونے کا دعویٰ کیاہے ۔ مگر خدا تعالیٰ نے ہمارا نام محمد ؐ بھی رکھا ہے وہ اس وجہ سے کیوں کفر کا فتویٰ نہیں لگاتے ۔ کیا اُن کے نزدیک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ حضرت عیسیٰؑ سے کم ہے یا اُن کو عیسیٰ سے بہت محبت ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے اُن کے دل میں کوئی غیرت باقی نہیں رہی۔
جماعت کمزور ہے:۔
کسی شخص کے مرتد ہونے والا خواب جو گذشتہ اخبار میں چھپ چکا ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایاکہ :۔
جماعت بہت کمزور ہے ۔ اکثر نادان لوگ بدظنی کے قریب چلے جاتے ہیں اور تھوڑی بات پر ٹھوکر کھاتے ہیں اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے ۔ آمین
بد یہی اور نظری باتیں:۔
حافظ احمد اللہ صاحب نے عرض کیا کہ حضور کا ایک الہام جو اخبار بدر ۲۰؍ستمبر ۱۹۰۷ئ میں چھپا تھا اس طرح سے ہے مَآاَنَا اِلَّا کَالْقُرْاٰنِ وَسَیَظْھَرُ عَلٰی یَدَیَّ مَا ظَھَرَ مِنَ الْفُرْقَانِ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف میں چونکہ آیاتِ محکمات کے ساتھ آیاتِ متشابہات بھی ہیں۔ اسی کے موافق مامور من اللہ کا حال و قال ہے بعض باتیں بدیہی ہیں اور بعض نظری ۔
فرمایا:۔ یہ درست ہے۔
چند فقہی مسائل :۔
(۱) بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتاہے کہ کاشت کاروں سے جبکہ کام کی کثرت مثل تخم ریزی و درودگی ہوتی ہے ۔ ایسے ہی مزدوروں سے