ایک الہام :۔ فرمایا: براہین احمدیہ میں ایک یہ الہام بھی درج ہے۔ ’’ اِیْلِیْ اِیْلِیْ لِمَا سَبَقْتَانِیْ ۔ اے خدا رحم کر‘‘ یہ کسی خطرناک ابتلاء پر دلالت کرتاہے ۔ معلوم نہیں اس کے پورا ہونے کا کونسا زمانہ ہے ۔ ہماری جماعت بہت کمزور ہے بہ نسبت اس کے کہ وہ یقین کی طرف ترقی کریں بدظنی کی طرف زیادہ مائل ہو جاتے ہیں۔ مجھے اس بات کا بہت خیال رہتاہے کہ کسی کو ٹھوکر نہ لگے ۔ جس خدا نے اتنی پیشگوئیاں پوری کر دی ہیں اور فتح پر فتح اور نصرت پر نصرت دیتا رہا ہے ضروری ہے کہ وہ امتحان بھی لے۔ بعض لوگ نادان ہوتے ہیں۔ سُنت اللہ کو سمجھتے نہیں ہیں اُن میں انجام شناسی اور پیش وپس پر غور کر کے صحیح رائے قائم کرنے کی عادت نہیں ہوتی۔ اس لیے اکثر ٹھوکر کھا جاتے ہیں۔ چند دن ہوئے ہم نے ایک خواب دیکھا تھا کہ ایک شخص ہے جو گویا مرتدین میں داخل ہوگیا ہے ۔ میں اس آدمی کے پاس گیا ہوں۔ آدمی سنجیدہ معلوم ہوتاہے ۔ میں نے اس سے کہا کہ تم کو کیا ہوگیا ہے جو ارتداد اختیار کر لیا ہے تو اس نے مجھے جواب دیا ۔ خدا محفوظ رکھے کسی کو یہ ابتلاء پیش نہ آجاوے۔۲؎ جوہڑ کے پانی کا استعمال :۔ قادیان کے اردگر د نشیب زمین میں بارش اور سیلاب کا پانی جمع ہو کر ایک جوہڑ سا بن جاتاہے جس کو یہاں ڈھاب کہتے ہیں ۔ جن ایام میں یہ نشیب زمین ( ساری یا اس کا کچھ حصہ) خشک ہوتی ہے تو گائوں کے لوگ اس کو رفع حاجت کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں اور اس میں بہت سی ناپاکی جمع ہو جاتی ہے جو سیلاب کے پانی کے ساتھ مل جاتی ہے۔ آج۳؎صبح حضرت اقدس مع خدا م جب باہر سیر کے واسطے تشریف لے گئے تو اس ڈھاب کے پاس سے گذرتے ہوئے فرمایا کہ :۔ ایسا پانی گائوں کی صحت کے واسطے مُضر ہوتاہے ۔ پھر فرمایا:۔ اس پانی میں بہت سا گند شامل ہو جاتاہے اور اس کے استعمال سے کراہت آتی ہے۔ اگرچہ فقہ کے مطابق اس سے وضو کر لینا جائز ہے کیونکہ فقہاء کے مقرر کردہ دَہ دردَہ ( 10×10) سے زیادہ ہے تاہم اگر کوئی شخص