کے ماننے والے نہیں ۔ حدیثوں سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ نہیں فرمایا کہ آنے والا مسیح مردوں کو زندہ کرتاپھرے گا بلکہ یہ فرمایا کہ زندوں کو مارے گا۔ ( جیسا کہ طاعون وغیرہ نشانات میں ہلاکت ہو رہی ہے ۔۱؎ بلا تاریخ خواتین کیلئے خصوصی نصائح (رقم فرمودہ صاحبزادہ میاں بشیر الدین محمود احمد صاحب) غیبت فرمایا: غیبت کرنے والے کی نسبت قرآن کریم میں ہے کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاتاہے ۔ عورتوں میں یہ بیماری بہت ہے ۔ آدھی رات تک بیٹھی غیبت کرتی ہیں اور پھر صبح اُٹھ کر وہی کام شروع کر دیتی ہیں۔ لیکن اس سے بچنا چاہیئے ۔ عورتوں کی خاص سورت قرآن شریف میں ہے ۔ حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے بہشت میں دیکھ اکہ فقیر زیادہ تھے اور دوزخ میں دیکھا کہ عورتیں بہت تھیں۔ فخرو مباہات :۔ فرمایاکہ : عورتوں میں چند عیب بہت سخت ہیں اورکثرت سے ہیں۔ ایک شیخی کرنا کہ ہم ایسے اور ایسے ہیں۔ پھر یہ کہ قوم پر فخر کرنا کہ فلاں تو کمینی ذات کی عورت ہے یا فلاں ہم سے نیچی ذات کی ہے ۔ پھر یہ کہ اگر کوئی غریب عورت ان میں بیٹھی ہوئی ہے تو اس سے نفرت کرتی ہیں اور اس کی طرف اشارہ شروع کر دیتی